اس آسان طریقے سے کڑوے کریلوں کو مزیدار بنائیں
فائل فوٹوکچھ لوگ کریلوں کو کڑوے ہونے کے باعث نہیں کھاتے ۔ جب کریلے پکائیں جاتے ہیں تو کریلے مزید کڑوے ہوجاتے ہیں ۔ اکثر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ کریلوں کو چھیلتے ہیں تو ا س سے بھی کریلے مزید کڑوےہوجاتے ہیں۔
کریلوں کی کڑواہٹ کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے اور یہ ذیابطیس کے لوگوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ لیکن لوگ اس کی کڑواہٹ کے باعث کریلے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔
اس کی کڑواہٹ کو دور کرنے کے لئے لوگ کئی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ ان طریقوں سے کریلوں کی کڑواہٹ تو دور ہوجاتی ہے۔ لیکن ان میں موجود تمام غذائیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔
آج ہم آپ کو کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا ایسا طریقہ بتائیں گے۔ جن سے کریلوں کی کڑواہٹ دور ہوجائے گی اور ا س میں غذائیت بھی موجود رہے گی۔
مزیدار کریلے بنانے کے لئے آپ کو درج ذیل طریقے پر عمل کرنا ہوگا۔
٭ سب سے پہلے کریلوں کے اوپری جلد کو ہلکا سا اتار لے۔ دھیان رہے کہ کریلوں کا چھلکا نہیں اترے، بس ہلکی سی جلد اترے۔
٭کریلوں کی جلد کو پھینکنے کے بجائے اس کو پراٹھے کے آٹے میں شامل کرلیں۔ اس سے پراٹھوں کا ذائقہ مزیدار ہوجاتا ہے۔
٭ کریلوں کو کاٹ کر اس میں بھی بیج نکال دیں۔
٭ کاٹے ہوئے کریلوں پر نمک چھڑکیں اور 30 منٹ تک کےلئے چھوڑ دیں۔
٭ پھر کریلوں کو اچھی طرح نچوڑیں، پانی میں نتھارتے ہوئے بھی اس کو نچوڑتے جائیں۔
٭ کریلوں میں سے نکلنے والا جوس پھینکنے کے بجائے روٹی کا آٹا گوندھنے کے استعمال میں لے آئیں۔
٭جب کریلوں کا جوس اچھی طرح نکل جائے تو اس کو پیاز کے ساتھ فرائی کرکے کھالیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔