پیمرا نے آج سے بھارتی مواد کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کردی
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے آج سے پاکستانی سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر بھارتی مواد کی نشریات پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
آج نیوز کے مطابق پیمرا تھارٹی نے حکومتی جواب کے بعد 21 اکتوبرسہ پہر3 بجے کے بعد کسی بھی چینل پربھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشرف حکومت کی طرف سے انڈیا کودی گئی یکطرفہ رعایت کو منسوخ کردیا تھا، جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ تمام چینلز جو بھارتی مواد نشر کررہے ہیں فوراً بند کردیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چئیرمین پیمرا ابصار عالم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے یہ بات واضح کی تھی کہ اگر قانون کے خلاف ورزی کی گئی اور انڈین چینلز اور مواد دکھایا گیا تو بناء کسی نوٹس اور سماعت کا موقع فراہم کئے کمپنی کا لائسنس معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: پیمرا کا انڈین مواد نشر کرنے پرکمپنی کالائسنس منسوخ کرنے کا اعلان











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔