کیاکرن سنگھ گرووراور بپاشا باسو کا رشتہ خطرے میں ہے؟

شائع 24 اکتوبر 2016 06:53am

biapsha20000

ممبئی:بولی و ڈ کے معروف اداکارکرن سنگھ گروور اور بپاشاباسو کی جوڑی  ایک ساتھ  بیحد خوبصورت لگتی ہے،دونوں شادی کے بعد ہمیشہ ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔ لیکن دونوں کا یہ ساتھ شاید کرن کے دوستوں کو پسند نہیں۔

بولی وڈ ببل کے مطابق کرن سنگھ گروور کے دوست ہر جگہ بھابھی(بپاشاباسو)کی موجودگی سے سخت پریشان ہو گئے ہیں۔

بپاشا کو نجانے کس چیز کا ڈر ہے کہ وہ کرن کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتیں،یہاں تک کہ کرن کے دوستوں کی جانب سے دی جانے والی پارٹیز میں بھی شریک ہوتی ہیں ،اور یہ ہی بات کرن کے دوستوں کو سخت ناگوار گزرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیک ہے ،دونوں کی محبت کی شادی ہے دونوں کو ایک ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے لیکن کبھی تو کرن کو اکیلا چھوڑ دیں ۔

ابتداء میں کرن کے دوستوں نے بناء کچھ کہے سب کچھ برداشت کرلیا لیکن اب معاملہ ان کی برداشت کے باہر ہوچکا ہے۔

وہ چاہتے ہیں کچھ وقت اپنے دوست کے ساتھ گزاریں ،لیکن ان کی پیاری بھابھی(بپاشا باسو) ایسا ہونے نہیں دے رہیں ،اور کرن دوستوں اور بیوی کے درمیان پھنس کر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرن کی یہ تیسری شادی ہے ،اس سے پہلے انہوں نے ٹی وی کی معروف اداکاراؤں جینیفر ونگٹ اور شردھا نگم سے شادی کی تھی لیکن یہ شادیاں کامیاب نہیں سکیں ،جبکہ بپاشا کی یہ پہلی شادی ہے۔