بیٹی کی پیدائش نے شاہد کپور کی بیوی کو کیا سے کیا بنا دیا

شائع 24 اکتوبر 2016 07:53am

meera300000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور بہترین ڈانسر شاہد کپور کے گھر گزشتہ کچھ عرصے پہلے بیٹی کی ولادت ہوئی ہے،اس خبر نے جہاں شاہد کو بیحد خوش کیا وہیں میڈیا کو کوریج کا بہترین موقع ہاتھ آگیا۔

شاہد نے اپنی بیٹی کا نام اپنے اور بیوی میرا کے ناموں کو ملا کر'میشا' رکھا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو ہماری بیٹی پر فخر ہے۔

لوگوں کو بے تحاشہ خوشی میں موٹے ہونے کی کہاوت تو آپ نے لازمی سنی ہوگی لیکن شاہد کی  بیوی نے حقیقت میں ایسا کردکھایا ہے۔

میشا کی پیدائش کے بعد میرا کی پہلی تصویر  منظر عام پر آنے کے بعدمیڈیا سمیت تمام لوگ حیرا ن ہو کررہ گئے ہیں ،چند ماہ میں میرا نے بے تحاشہ وزن بڑھایا ہے اور وہ کم عمر میرا سے بڑی عمر کی خاتون نظر آنے لگی ہیں۔

شاہد اور میشا کے ساتھ میرا کی تصویر دیکھ کر آپ کوبھی یقین نہیں آئے گا۔

meera