کیا آپ ہاتھوں پر بے تحاشہ پسینہ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں؟
فائل فوٹوپسینے کا اخراج ایک قدرتی عمل ہے ،پسینے کے ذریعے انسانی جسم سے پانی کے ساتھ نمکیات بھی خارج ہوتے ہیں لہٰذا لوگوں کو پانی وافر مقدار میں پینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
جسم سے نارمل انداز میں پسینے کا اخراج معمول کی بات ہے لیکن اگر یہ عمل بہت زیادہ ہوجائے تو یہ بیماری کی نشاندہی کرتا ہے،کچھ لوگوں کے ہاتھوں اور پیروں سے پسینہ وافر مقدار میں خارج ہوتا ہے اسے 'ہائپر ڈس آرڈر'کہا جاتا ہے۔
اس بیماری کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جیسے ذہنی دباؤ،اعتماد میں کمی یا کسی بات پر شرمندگی ،اس بیماری میں مبتلا انسان کافی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں ،انہیں صفحے پر لکھنے میں بہت پریشانی ہوتی ہے جس کے باعث وہ مزید شرمندگی کا شکار ہوجاتےہیں۔
یہ چیز ان کی شخصیت پر برا اثر ڈالتی ہے،جو ان کے کیرئیر،تعلیم اور سماجی زندگی کیلئے نہایت خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
لیکن یہ بیماری لاعلاج نہیں ہے ،میڈیکل کی دنیا میں اس کا علاج ممکن ہے،آپ یہ چند طریقے آزما کر اس بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
٭ہاتھوں کو دھونا
جیسے ہی آپ کے ہاتھوں پر پسینے آنا شروع ہوں آپ فوراً ہاتھ دھولیں اور اسے صاف تولیے سے خشک کریں۔
٭ہینڈ سینی ٹائزر
ہاتھوں کو دھوتے وقت ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں(ضروری نہیں کہ وہ اینٹی بیکٹرئیل)ہو آپ نا رمل سینی ٹائزر کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
٭پیپر ٹاول
اپنے پاس پیپر ٹاول لازمی رکھیں تاکہ بار بار پسینہ آنے کی صورت میں آپ کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے ۔
٭ہاتھوں کو خشک رکھیں اور پاؤڈر کا استعمال کریں
اپنے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ خشک رکھنے کی کوشش کریں ،اس کے علاوہ ہاتھوں پر پاؤڈر چھڑکیں ،پاؤڈر پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نوٹ:یہ معلومات محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے
wikihow.com، sweathelp.orgبشکریہ















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔