چائے والے کی پہلی میوزک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2016 10:18am

Image result for chai wala music video

سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستان کے مشہور ماڈل ارشد خان المعروف "چائے والا"کی نئی میوزک ویڈیو  سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز قبل برائیڈل کٹیور ویک میں بحیثیت شو اسٹاپر شرکت کرنے والے ارشد خان کی شہرت پر مبنی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ارشد خان کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم

ویڈیو کو  معروف  سنگر سڈ مسٹر ریپر نے بنایا ہے جبکہ اس کا موضوع " چائے والا "ہے جس میں ماڈلنگ بھی ارشد خان نے ہی کی ہے۔

ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگئی ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد خان کی میوزک ویڈیو پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔

ویڈیو دیکھئے