پھلوں کے علاوہ میک اپ پروڈکٹس کو فریج میں اسٹور کریں

شائع 02 دسمبر 2016 11:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چیزوں کو خراب ہونے سے بچانے کےلئے کچھ لوگ انہیں فریج میں رکھ دیتے ہیں جوکہ ایک ٹھیک عمل ہے۔

زیادہ تر لوگ پھل ، سبزیوں اور ڈیری چیزوں کو فریج میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ خشک چیزوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ، ان کو کہیں بھی رکھیں گے تو وہ خراب نہیں ہوں گی۔

جس طرح کھانوں کی چیزوں کو فریج میں نہ رکھا جائے تو وہ خراب ہوسکتے ہیں اسی طرح کچھ میک اپ پروڈکٹس بھی ایسے ہوتے ہیں جن کو فریج میں رکھا جائے تو وہ خراب ہونے سے بچے رہتے ہیں ۔

آج ہم آپ کو ان اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جنہیں خراب ہونے سے بچانے کیلئے  فریج میں رکھنا لازمی ہوتا ہے ، اگر آپ ان کو کچن کیبنٹ میں رکھیں گے تو ان کے خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔

٭ خشک میوہ جات

Image result for dry fruits images

اگر آپ خشک میوہ جات کو سارا سال تازہ کھانا چاہتے ہیں تو انہیں فریج میں رکھیں ، اس سے میوہ جات 6 مہینے تک تازہ رہیں گے۔

٭ سیب

Image result for apple in buckets

سیب کو دیر تک تازہ رکھنے کےلئے آپ انہیں فریج میں رکھ سکتے ہیں ۔ فریج کے باہر رکھنے سے سیب پر فروٹ فلائی آجاتے ہیں اور سیب خراب ہونے لگتے ہیں۔

٭ ادرک

Image result for ginger

اگر آپ ادرک کو بغیر چھیلے پیپر ٹاولاور پلاسٹک میں لپیٹ کر  رکھ دیں تو اس سے ادرک 3 ہفتوں تک تازہ رہے گی۔

٭ پھول

Image result for flower bouquets

اگر آپ پھولوں کے گلدستے کو 24 گھنٹے تک فریش رکھنا چاہتے ہیں تواس کو فریج میں رکھ دیں۔

٭ کیچپ

Image result for ketchup images

کیچپ چاہے بازار سے لایا گیا ہو یا پھر گھر میں بنایا گیا فریج میں اسٹور کرنے سے یہ 6 مہینے تک ذائقہ دار اور فریش رہتا ہے۔

٭ نیل پالش

Image result for nail colours in stand

کھانوں کے علاوہ آپ میک اپ پروڈکٹس کو بھی فریج میں اسٹور کرسکتے ہیں۔ نیل پالش فریج میں رکھنے سے اس کا رنگ برقرار رہتا ہے اور یہ خراب ہونے سے بھی محفوظ رہے گی۔