رواں سال والدین بننے والے مشہوراداکار
ممبئی:سال 2016 اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے رواں سال فنکاروں کیلئے اچھا بھی رہا اور بُرا بھی۔
لیکن ہم یہاں صرف ان اداکاروں کی بات کریں گے جنہیں اس سال زندگی کا خوبصورت تحفہ ملا اور وہ والدین بن گئے۔
آئیے دیکھتے ہیں
سیف علی خان،کرینہ کپور
بولی وڈ کی نوابی جوڑی ' سیفینا 'گزشتہ روز(20 دسمبر2016)کو والدین بن گئے،شادی کے4 برس بعد قدرت نے انہیں خوبصورت سے بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام 'تیمور علی خان پٹودی' رکھا گیا ہے۔
کرینہ کی ماں بننے کی خبر کے ساتھ ہی دونوں کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔
فواد خان،صدف خان
سال 2016 پاکستانی اداکار فواد خان کیلئے بیحد خوش قسمت ثابت ہوا ،فواد کی مقبولیت کا گراف نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بڑھا،اور وہ رواں سال ایشیاء کے پُرکشش مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سال بیحد شہرت سمیٹنے کے ساتھ وہ اور ان کی اہلیہ ایک بارپھر اکتوبر میں ایک پیاری سی گڑیا کے والدین بن گئے،بیٹی کے علاوہ ان کا ایک بیٹا آیان بھی ہے۔
شاہد کپور،میرا شاہد
بولی وڈ کے معروف اداکار اور بہترین ڈانسر شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت بھی رواں سال 26 گست کو ایک بیٹی کے والدین بن گئے،انہوں نے اپنی بیٹی کا نام دونوں کے ناموں سے ملاکر میشا رکھا ہے،شاہد والد بننے پر بے انتہا خوش ہیں،لیکن انہوں نے ابھی تک اپنی بیٹی کو میڈیا سے چھپا کر رکھا ہے۔
رتیش دیش مکھ،جنیلیا ڈی سوزا
بولی وڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا نےیکم جون 2016 کو اپنے دوسرے بیٹے راحل کا استقبال کیا ،اس سے پہلے ان کا ایک اور بیٹا ریان ہے جس کی عمر 2 سال ہے۔
بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔