تصویریں ایڈٹ کرنے والی 3 بہترین ایپس

شائع 22 دسمبر 2016 10:29am
فائل فوٹو فائل فوٹو

تصویروں کو مزید بہترین بنانے کےلئے لوگ مختلف ایپس کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن اگر تصویروں کو ایڈٹ کرنے کے لئے صحیح ایپ کا انتخاب نہیں کیا جائے تو تصویروں کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

اگر آپ اپنی تصویریں اچھی ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان کی کوالٹی کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی ایپس کو انسٹال کریں۔

Pixlr

Image result for Pixlr - Free Photo Editor

یہ اینڈرائیڈ فون کی آسان ترین فوٹو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔ اس ایپ میں 2 ملین سےزائد افیکٹس، اوور لیز اور فلٹرزکے کمبی نیشن موجود ہیں۔ جو آپ کی تصویروں پر چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی تصویر منٹوں میں کورپ کرسکتے ہیں اور تھوڑا اسپارک ڈال کر تصویر کو برائٹ کرسکتے ہیں۔

VSCO

Image result for VSCO photo editor

یہ ایپ آپ کی تصویروں کو ایک بہت بڑے آرٹ پیس میں تبدیل کرسکتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصویریں تھوڑی ڈارک آئیں اور پروفیشنل قسم کی لگیں تو آپ اس ایپ کو ضرور انسٹال کریں۔

Snapspeed

Image result for Snapseed

اس ایپ میں بہت سارے ایڈیٹنگ ٹولز موجود ہیں جوکہ بہترین طریقے سے کام کرتے ہیں۔