گھر پر لپ سٹک بنانے کا آسان طریقہ
فائل فوٹولپ سٹک میک اپ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کو لگانے سے چہرے پر شادابی آجاتی ہےاور آپ کی شخصیت بالکل الگ لگنے لگتی ہے۔
ہمیشہ لپ سٹک اچھے معیارکی خریدنی چاہیئے۔ خراب برانڈ کا میک اپ آپ کی شخصیت اچھی بنانے کے بجائے خراب کردیتا ہے۔
لپ سٹک کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ آئی شیڈ اور بلش آن بھی لگاسکتے ہیں اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اس کو گھر میں بھی باآسانی بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ ایک ہی لپ سٹک لگا کر بور ہوگئے ہیں اور کچھ نئے رنگ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلئے دکان سے نئی لپ سٹک خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسی لپسٹک سےآپ نیا رنگ بھی بنا سکتے ہیں۔
کنسیلرکے ساتھ اپنی لپ سٹک کو مکس کریں اور برش کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس کو ہونٹوں پر لگالیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈارک لپ سٹک کے ساتھ ہلکے رنگ کا کنسیلر استعمال کریں۔ اس سے آپ کی لپ سٹک کا رنگ ہلکا ہوجائے گا۔
اگر کنسیلر اور لپ سٹک دونوں ڈارک رنگ کے ہوں گے تو اس سے لپ سٹک کا رنگ بہت زیادہ ڈارک ہوجائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔