Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کیا آپ بھی لمبے عرصے سے نزلے زکام کا شکار ہیں؟

شائع 01 فروری 2017 06:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہم سب جانتے ہیں کہ سردی کے  موسم میں ٹھنڈ، نزلہ ،زکام، چھینکیں، گلے کا خراب ہونا، کھانسی  اور بخار کا ہونا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔

اگر نزلہ زکام زیادہ عرصے تک آپ کو متاثر رکھے یا بار بار آپ اس کا شکار ہو جائیں تو یہ آپ کی صحت کیلئے  دیگر پیچیدہ مسائل کھڑے کر سکتا ہے۔اگر ایسا ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی پانچ وجوہات جو لمبے عرصے تک آپ کو نزلے ،زکام کا شکار رکھتی ہیں

 غیرصحت بخش غذا

غیر صحت مند غذا ئیں چینی سے بھرپور ہوتی ہیں جوصحتیابی  کے عمل کو ہلکا کر سکتی ہے۔

پانی اور نمکیات کی کمی

بیماری میں جسم کا  پانی سے تر رہنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ لہٰذا خوب پانی پیجئے، یہ آپ کو دیگر انفیکشن سے بچاتا ہے۔

جسمانی تناؤ

زیادہ دباؤقوت ِ مدافعت کو کمزور کر کہ  لوگوں کیلئے بیماری کے خطرات رکھتا ہے۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی بھی نزلہ زکام کے ٹھہر جانے کا ایک اہم سبب ہے۔

نیند کا پورا نہ ہونا

 کم سونا بھی انسانی جسم میں قوت مدافعت کو متاثر کرتا ہے۔آپ کا جسم مناسب آرام طلب کرتا ہے تاکہ آپ کا جسم وائرس کے خلاف لڑ سکے اور صحت یاب ہو سکے۔

بشکریہ زی نیوز