مٹر میں چھپا اہم راز

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2016 06:27am

iStock_000001074285Small

دنیا میں سب سے زیادہ کھانے والی سبزی آلو ہے اور اس کے بعد مٹر ہے۔ مٹر ایک بہترین اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ 

دنیا بھر میں مٹر کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور بہت رغبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔مٹر کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا تا ہے۔ پاکستان میں مٹر کا سالن زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے ۔جیسے آلو مٹر، مٹر قیمہ، مٹر پلاﺅ اور مٹر گوشت۔ اس کے علاوہ بعض لوگ مٹر کو فرائی کرکے اس میں نمک چھٹرک کے بھی کھاتے ہیں ۔اس کے سا تھ ساتھ مٹر کو بطور سلاد میں شامل کرکے بھی کھایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ مٹر کے آٹے کی روغنی روٹیاں بھی پکائیں جاتی ہیں۔

مٹر میں درجہ دوم کے پروٹین شامل ہو تے ہیں، اس میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے ،لیکن جسم کی نشونما کے لیے مکمل اجزاءموجود نہیں ہوتے۔مٹر میں پروٹین کے علاوہ نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے جوکہ جسم کو توانائی بخشتا ہے۔

مٹر کے بے تحاشہ فوائد ہیں ، اس کے استعمال سے آنتوں کے سدے کو راحت ملتی ہے۔موسم سرما میں مٹر کا استعمال بہت اچھا ہوتا ہے۔ مٹر دبلے پتلے افراد کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں کافی مددگار ثابا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹر کھانے سے خون کی روانی اچھی ہوتی ہے اورآنتوں میں غیر ضروری فضلات کو خارج کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔