انگریزی زبان میں موجود عربی الفاظ
فائل فوٹوعربی دنیا کی پانچ سب سے زیادہ بولے جانی والی زبانوں میں سے ایک ہے، جسے تقریباً 40کروڑ لوگ بولتے ہیں۔یہ دنیا کی قدیم ترین اور خطاطی کے لحاظ سے خوبصورت ترین زبان ہے۔
ہسپانیہ پر حکومت کے دوران عربی زبان نے انہیں خوب زیر اثر لیا۔ انگریزی میں متعدد الفاظ ایسے موجود ہیں جو عربی سے لیے گئے ہیں۔
ان الفاظ میں سے چند درج ذیل ہیں
1-الکوحل(Alcohol):
انگریزی زبان میں استعمال ہونے والا ایک انتہائی اہم لفظ الکوحل ، عربی کے الکُحل سے بنا ہے۔
2-الجبرا(Algebra):
یہ اصطلاح نویں صدی کے ریاضی کی ایک اہم صنف الجبر سےآئی۔ مصنف کا نام الخوارزم تھا جو بعد میں ریاضی کی اصطلاح الگورتھم بن گئی۔
3-آرٹی چوک(Artichoke):
قدیم عربی لفظ الحرشفا، عربی بولنے والے اسپین میں الکرشُفا ہو گیا۔
فرانسسی زبان میں یہ آرٹی شاؤٹ ، اطالوی میں کارسیوفو ، ہسپانوی زبان میں الکاشوفا اور انگریزی میں آرٹی چوک ہوگیا۔
4-کینڈی(Candy):
جمے ہوئے گنے کے رس کو قند کہا جاتا ہے، جس جو امریکیوں نے کینڈی بنا لیا۔
5-کافی(Coffee):
عربی کافی مشرقی افریقا سے حاصل کرتے تھے اور اسے قہوہ کہا کرتے تھے۔
پھر ترکی میں یہ کہوے۔پھر اطالوی میں کفے اور بالآخر برطانیہ میں کافی کا نام پایا۔
6-میگزین(Magazine):
یہ لفظ عربی کے مکزین سے آیا ہے جس کے معنی گودام کے ہیں۔
7-میٹریس(Mattress):
کشن پر سونا دراصل عربیوں کی ایجاد ہے۔
8-صوفہ(Sofa):
عربی کا لفظ صفہ کے معنی ایک اٹھی ہوئی جگہ جہاں لوگ بیٹھتے ہوں،کے ہیں۔
یہ لفظ ترکش زبان سے ہوتا ہوا انگریزی زبان میں صوفہ کی حیثیت سے آیا۔
9-شوگر(Sugar):
عرب تاجر مغربی یورپ شوگر لے گر جاتے تھے اور اسے شَکر کہتے تھے۔
بشکریہIndy100















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔