کیا واقعی کپل نے اپنے دوست کو جوتے سے مارا؟
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے دو معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگ اب مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے،دونوں کے درمیان ایک ہفتے قبل آسٹریلیا سے واپسی پر ممبئی جانے والی فلائٹ میں جھگڑا ہوا ،کپل نے اس لڑائی کو دو دوستوں کے درمیان ہونے والی عام سی لڑائی قرار دیا جبکہ سنیل گروور اس معاملے میں سنجیدہ نظر آئے ،ان کا کہنا تھا کہ کپل نے ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ہے جبکہ انہوں نے شو چھوڑنے کی دھمکی بھی دی۔
لیکن میڈیا اور کپل کے مداح آج تک اس بات سے ناواقف ہیں کہ گزشتہ ہفتے جہاز میں ہوا کیا تھا؟انڈین ایکسپریس کے مطابق "کپل شرما شو' کی پوری ٹیم 16 مارچ کو میلبرن سے ممبئی جانےوالی فلائٹ میں موجود تھی،عینی شاہدین کے مطابق کپل بہت زیادہ مقدار میں الکحل پی گئے تھےاور کافی نشے میں تھے۔
٭ ان کی ٹیم نے جہاز کے عملے کی جانب سے فراہم کیا گیا کھانا کپل کے بناء کھانا شروع کردیا جسے دیکھ کر کپل غصے میں آگئے وہ چاہتے تھے کہ ٹیم ان کا انتظار کرے۔
٭کپل کے الفاط یہ تھے"جب میں نے کھانا شروع نہیں کیا تو تم لوگوں نے کیسے کھا لیا ؟کپل کافی غصے میں تھے اورچلا رہے تھے ،ان کے چلانے سے ٹیم غیر آرام دہ محسوس کررہی تھی ٹیم کے لوگوں نے اپنا آدھا بچا ہوا کھانا عملے کو واپس کرنے کی کوشش بھی کی ،جبکہ کپل نے خواتین کی موجودگی میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
٭اسی وقت شو میں گتھی اور ڈاکٹر مشور گلاٹی کا کردار نبھانے والے اداکار سنیل گروور کپل کو سنبھالنے لگے،لیکن کپل مزید غصے میں آگئے انہوں نے اپنے جوتے اتارے اور سنیل کو مارنا شروع کردیا ،اس کے علاوہ انہوں نے سنیل کا کالر پکڑ لیا اور انہیں دھکے بھی دئیے۔
'یہ بھی پڑھیئے:'خدا بننے کی کوشش نہ کرو
٭ان کی یہ حرکات وہاں موجود تمام لوگ دیکھ رہے تھے،جبکہ کپل کی پوری ٹیم کافی خوفزدہ نظر آرہی تھی،کپل نے اپنی ٹیم سے کہا "تم لوگوں کو میں نے بنایا ہے،سب کا کرئیر ختم کردوں گا،سب کو نکال دوں گا میں"۔
٭ کپل کا یہ سلوک دیکھ کر جہاز کے عملے نے سیکیورٹی بلانے کی دھمکی بھی دی ،کپل نے اپنی ٹیم میں موجود ککو شردا (پلک)اور علی اصغر(نانی)کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ"میں نے بنایا ہے تجھے،ہے کون تو؟یومیہ 10،000کمانے والا معمولی آرٹسٹ "۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سنیل کپل کے اس رویے پر بے حد دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے شو کی مزید اقساط کی شوٹنگ میں بھی حصہ نہیں لیا ،یہ ہی نہیں شو میں نانی اور چندو کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی اصغر اور چندن نے بھی شو میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کپل شرما نے اپنے بہترین دوست پر تشدد کیوں کیا وجہ سامنے آگئی

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔