اپنی لپ اسٹک قدرتی اجزاء سے خود تیار کریں
فائل فوٹوبازار سے ملنے والی لپ اسٹک مختلف کیمیکلز کی ملاوٹ سے تیار کی جاتی ہے جو نہ صرف گرمی کے سبب جلد اپنا اثر زائل کر دیتی ہے بلکہ اس کا زیادہ استعمال بھی کیمیکلز کی بدولت نقصان دہ ہوتا ہے ۔
بہترین نوعیت کی قدرتی لپ اسٹک تیار کرنے کیلئے آپ کے پاس ہونا چا ہیئے کھوپرے کا تیل ، مکھن، تھوڑا موم ، اور چقندر کا جوس ۔
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کے بہترین اور قدرتی لپ اسٹک کس طرح گھر کے اندر تیار کی جاتی ہے ۔
سب سے پہلے تو آپ ان چیزوں کا انتظام کریں۔
ایک عدد چقندر ،موم ½ چائے کا چمچہ ،مکھن ½ چائے کا چمچہ ،کھوپرے کا تیل ½ چائے کا چمچہ
اس کے بعد آ پ کو ضرورت ہے ایسے سامان کی جو اس کی تیار کرنے کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں ۔
ایک عدد تیز چھری، ڈی ہائیڈریٹر،گرائینڈر ،مرحم پٹی کا کپڑا،چھوٹا پیلا ،ایک عدد جار ،لپ اسٹک کا ٹیوب ۔
سب سے پہلے تو چقندر کو چھوٹے چھوٹے ٹکرے کرنے کے بعد اس کو 6 سے 8 گھنٹے تک 120 ڈگری پرڈیہائیڈریٹ کر لیں ۔
چقندر کے اچھی طرح سے سوکھ جانے کے بعد اس کو اچھی طرح سے اتنا گرائینڈ کر لیں کہ اس کا پاوڈر بن جائے ۔
ایک سے دو انچ گرم پانی میں مکھن اور موم ڈالیں جبکہ کھوپرے کا تیل جار میں رکھنے کے بعد پانی میں ڈال دیں جس کے بعد اس کو 5 سے 10 منٹ تک پکنے کو رکھ دیں ۔
اس کے بعد اس میں ½ چوقندر کا پاوڈر ڈال لیں اور پھر اس کو ٹھنڈا کرنے کو رکھ دیں ۔
اس کے بعد اس کے رنگ کا تعین کریں اگر آپ رنگ سے مکمل مطمئن ہوں تو بہتر ہے ورنہ اس میں رنگ کی ملارٹ کر نے کے بعد اس کو ایک گھٹے تک رنگ ڈال کر چھوڑ دیں۔
اس کے بعد اس کو ایک بڑے گلا سیا جار میں انتہائی احتیاط سے نکال لیں اور نکالنے سے قبل اس جار یا گلاس کے اوپر لازمی پرحم پٹی والا کپڑا رکھ لیں تاکہ اس کا گاڑھا پن اس گلاس کے اندر نہ جائے ۔
اس کے بعد اس کو لپ اسٹک کے انڈر ڈال کر ایک گھنٹے تک کیلئے سوکھنے کو چھوڑ دیں اور پھر آپ اپنی یہ قدرتی لپ اسٹک استعمال کر سکتے ہیں ۔
بشکریہ rodalesorganiclife

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔