پاکستان کی بھارت کی نشاندہی پر جیش محمد کیخلاف کارروائی
اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں تاریخی موڑ آگیا، پاکستان نے بھارت کی نشاندہی پر کالعدم جیش محمد کے خلاف کارروائی کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان بھارت کے تحفظات دور کرنے میں مخلص ہے، جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان اور بھارت تاریخ کے اہم دوراہے پر آگئے ہیں۔پاکستان نے بھارت کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں اپنی سرزمین پر بڑا ایکشن لیا۔کالعدم جیش محمد کے متعدد افراد کی گرفتاریاں ہوئیں،جبکہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پاکستان اور بھارت نے ماضی کے برخلاف انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی کے باوجود نریندرمودی اور اعلیٰ بھارتی عہدیداران نے پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے حملے کی تحقیقات کے بعد کچھ معلومات پاکستان کے حوالے کردیں۔
پاکستان نے بھی بھارت پر الزام تراشیوں کے بجائے انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم سے فون پر رابطہ کیااور پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی پاک سر زمین کو کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے یے استعمال نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیااور پھر پاکستان نے خلوص کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کردیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔