شبانہ اعظمی کی شادی کے 33 برس بعداپنے شوہر سے عجیب وغریب شکایت

شائع 12 اپريل 2017 06:06am

shabana1

ممبئی:جاوید اختر کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف شاعروں میں ہوتا ہے ،انہوں نےا پنے کیرئیر کے دوران سینکڑوں رومانوی اور خوبصورت گیت لکھے ہیں  جنہیں بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

 جاوید اختر جیسے رومانوی شاعر کے ساتھ رہنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے لیکن ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کا خیال بالکل الگ ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  سدابہار گیت جیسے یہ کہاں آگئے ہم،اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا اورمتوا جیسے  گانوں کے خالق جاوید اختر   بالکل بھی رومینٹک نہیں ہیں ایساکہنا ہے ان کی بیوی شبانہ اعظمی کا۔

انہوں نے  بھارتی ویب سائٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی لڑکیاں ان کے پاس آتی ہیں  اور کہتی ہیں آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ کی شادی جاوید اختر کے ساتھ ہوئی ہے،وہ بہت خوبصورت شاعری لکھتے ہیں ،لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے کبھی  آج تک میرے لیے کچھ نہیں لکھا۔

شبانہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے  اپنے شوہر سے  اس کی شکایت کی  تو انہوں نے کہا کہ  اگر آپ کسی سرکس میں کام کرتے ہیں ،تو کیا وہ سب کچھ گھر میں بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی  1984 میں ہوئی تھی اور   آج تک  کامیابی سے قائم ہے شبانہ اور جاوید کے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر ہیں یہ دونوں بھی شوبز انڈسٹری  کا جانا مانا نام ہیں۔