گتھی کا کپل کو ایسا جواب جو اُن کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا
ممبئی:بھارتی ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما اور سنیل گروور المعروف گتھی کے درمیان جاری جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ ٹھنڈی پڑ گئی ہے ،انڈین ایکسپریس کے مطابق حال ہی میں سنیل کی جانب سے انسٹا گرام پر جاری کی جانے والی ایک تصویر نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔
تصویر میں سنیل آرام دہ حالت میں سر کوپیچھے کیے ،ہاتھ باندھ کر اور پیر اوپر کرکے بیٹھے ہیں لیکن اس تصویر کی سب سے خاص بات وہ پیغام ہے جو سنیل نے تصویر کے نیچے درج کیا ہے۔
سنیل نے لکھا ہے "جوتے کا سائز10"شاید یہ تصویر شیئر کرنے کا اس سے بہترین وقت اور کوئی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھئیے: کیا واقعی کپل نے اپنے دوست کو جوتے سے مارا؟
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کپل اور سنیل کے درمیان جہاز میں ہونے والی لڑائی میں عینی شاہدین کے مطابق کپل نے سنیل کو اپنے جوتے سے ماراتھا ،لہٰذا یہ تصویر کپل کو گتھی کی جانب سے ممکنہ جواب ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سنیل کپل کا شو چھوڑ چکے ہیں اور بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق وہ بھارتی نجی چینل سونی پر اپنا خود کا شو کرنے جارہے ہیں ،لیکن ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ،صرف سنیل ہی نہیں بلکہ شو کے مزید کردار علی اصغر،چندن پربھارکر بھی کپل کے غلط روئیے کے باعث شو سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں ،جبکہ نو جیت سنگھ سدھو بھی کپل کے شو کے دوران نازیبا کلمات کی ادائیگی کے باعث عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔