وی آئی پیزکو نہیں  مداحوں کو آگے بٹھایا جائے،علی ظفر

شائع 12 اپريل 2017 08:37am

ali1

کراچی:گزشتہ روز جمعے کو پاکستان کے دو نامور گلوکار علی ظفر اور عاطف اسلم کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں  پرفارم کرنے کیلئے مدعو تھے۔

علی ظفر نے وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کنسرٹ انتظامیہ،اسکول،اور پروموٹرز  کے نام  فیس بک پر ایک کھلا خط تحریر کیا  ہے،خط میں علی نے لکھا ہے کہ"کنسرٹ کے دوران  وی آئی پیز کو خصو صی مہمان کے طور پر متعارف کرواتے ہوئے انہیں  اسٹیج کے سامنے  نشستیں فراہم کی جاتی ہیں  ان وی آئی پیز میں  پرنسپل،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ادارے کے بانی وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

جبکہ ہمارے حقیقی مداح ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے  طالبعلم ہوتے ہیں ،میں سمجھتا ہوں  ایسا کرنا آرٹسٹ اور  مداحوں کے درمیان فاصلہ پیدا کردیتا ہے ،جبکہ ہمیں دیکھنے کیلئے آنے والے لوگ معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  میرا اس بات پر یقین ہے کہ تعلیم  بچوں کو مساوات سیکھا تی ہے ،کنسرٹس طالبعلموں کیلئے  منعقد کروائے جاتے ہیں تاکہ وہ انجوائے کرسکیں ،لیکن درمیان میں خصوصی   مہمانوں کی وجہ سے یہ فاصلے  غلط تشریح پیش کررہے ہیں۔

انہوں درخواست  کرتے ہوئے لکھا کہ  وی آئی پیز کیلئے اسٹیج کے سامنے  جگہ مخصو ص نہ کی جائے بلکہ  حقیقی  شائقین کو   اسٹیج کے سامنے جگہ فراہم کی جائے ،امید کرتا ہوں انتظامیہ میری درخواست ضرور سنے گی۔