بولی وڈ  کی وہ کہانیاں جو کبھی انجام تک نہیں پہنچیں

شائع 12 اپريل 2017 09:17am

bipasha

ممبئی:شوبز کی دنیا وہ نگری ہے جہاں ایک   پل میں رشتے بنتے ہیں اور دوسرے ہی پل ٹوٹ بھی جاتے ہیں ،مثلاًبولی وڈ کے سلطان سلمان خان  کا مختلف  اداکاراؤں  جیسے سنگیتا بجلانی،کترینہ کیف سومی علی اور سنجے دت کا مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ تعلق،یہ وہ تعلقات تھے جو کبھی انجام کو نہیں پہنچے۔

یہاں چند ایسے ہی رشتوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی جارہی ہیں  جن کی مدت انتہائی کم تھی اور جو اپنے انجام تک پہنچنے سے پہلے ہی اپنے اختتام تک پہنچ گئے۔

اکشے کمار،پوجابترا

pooja

بھارتی فلم انڈسٹری میں ایکشن ہیرو  اور کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کا نام ماضی میں بہت سی اداکاراؤں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے جن میں شلپا شیٹھی، روینہ ٹنڈن شامل ہیں لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو بولی وڈ کی ناکام اداکارہ پوجا بترا بھی اس فہرست میں شامل تھیں ،بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پوجا بترا  اکشے کمار کی شاندار اور پرکشش شخصیت کے سحر میں مبتلا ہو چکی تھیں ،لیکن دونوں کا ساتھ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا۔

کرشمہ کپور،ابھیشیک بچن

karishma

ایشوریا رائے سے شادی کرنے سے پہلے امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن  اور معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا   کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں ،یہ رشتہ اتنا آگے بڑھ چکا تھا کہ امیتابھ بچن نے 2002 میں دونوں کی منگنی کا اعلان بھی کردیا تھا ،پھر اچانک نجانے کیا ہوا  دونوں اداکاروں کی علیحدگی کی خبریں  میڈیا کی زینت بن گئیں ،لیکن اس علیحدگی کی وجہ آج تک معلوم نہ ہو سکی۔

رانی مکھر جی،گووندا

rani

نوے کی دہائی میں بولی وڈ میں رانی مکھر جی اور گووندا  اسکرین پر چھائے ہوئے تھے دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں میں کام کیا  ،دونوں اداکاروں کے درمیان رشتہ دوستی سے کچھ  بڑھ کر تھا ،بعدازاں اس تعلق کی خبر گووندا کی بیوی سنیتا کو ہونے کے بعد  گووندا نے رانی مکھرجی سے علیحدگی اختیار کرلی ۔

سنجے دت،مادھوری ڈکشٹ

madhuri

اسی کی دہائی میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں  میڈیاکی ہیڈلائن بنتی تھیں ،دونوں کے بارے میں یہ افواہ بھی گردش کرہی تھی کہ جلد ہی دونوں اداکار  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،لیکن اس  تعلق کا خاتمہ اس وقت ہو گیا جب سنجے دت  کا نام  1993 میں ہونے والے ممبئی بم دھماکوں میں سامنے آیا۔

بپاشا باسو،جان ابراہم

bipasha

جان ابراہم اور  بپاشا باسو  کے درمیان رشتہ  کافی طویل عرصے تک قائم رہا  ،دونوں نے  عوامی مقامات پر ایک دوسرے کیلئے محبت   کا اظہار بھی کیا ،تاہم   نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی اور اب کسی اور کے ساتھ شادی کرکے ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

سلمان خان،اشوریا رائے

salman

سلمان ،ایشوریا کی محبت پر مبنی کہانی اب تک کی سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والی کہانی ہے ،دونوں اداکار ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے ،لیکن سلمان کا ایشوریا کیلئے  جنون ان کے رشتے  کے خاتمے کا سبب بنا ۔

شاہد کپور، کرینہ کپور خان

karina

شاہد کپور اور کرینہ کپور  کی جوڑی بولی وڈ کی  سب سے خوبصورت جوڑی مانی جاتی تھی لوگوں کا خیال تھا دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے ،دونوں کے درمیان محبت بھی بہت تھی ،لیکن اچانک سب کچھ ختم ہو گیا اور آج دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

رنبیر کپور،کترینہ کیف

ranbir

رنبیر کپور ،کترینہ کیف کا رشتہ بھی   اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے اختتام کو پہنچ گیا ،دونوں ایک دوسرے سےمحبت کرنے کے علاوہ ایک ساتھ بھی رہ رہے تھے لیکن   پھر دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

ساجد خان،گوہر خان

gohar

ہمیں یقین ہے کہ بگ باس  کی فاتح گوہر خان  اور معروف ہدایت کار ساجد خان کے درمیان تعلقات کی خبر آپ کو  نہیں ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ منگنی بھی کر چکے تھے ،لیکن یہ منگنی شادی تک پہنچنے سے پہلے ختم ہوگئی ،دونوں کے درمیان  تعلقات ختم ہونے کی وجہ   پروفیشنل   معاملات پر اختلافات  بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام