رنبیر،ایشوریا کے نئے فوٹو شوٹ نے  بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی

شائع 12 اپريل 2017 10:10am

aish5

ممبئی:اس بات میں کوئی شک نہیں فلم "اے دل ہے مشکل"میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائےکی کیمسٹری نے لوگوں کے دل جیت لیے  تھے،فلم میں دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  فلم فیئر  میگزین کیلئے دونوں اداکاروں کا کرایا گیا فوٹو شوٹ  بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،فوٹو شوٹ میں دونو ں  کے چہروں کے تاثرات  اور معروف ڈیزائنر کے خوبصورت لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

ایک تصویر میں ایشوریا رائے نے سفید اور کالی دھاریوں والا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ رنبیر کی کالے رنگ کی ویلویٹ کی جیکٹ  بہت پسند کی جا رہی ہے،صرف فلم میں ہی نہیں بلکہ فوٹو شوٹ میں بھی دونوں کی کیمسٹری کے خوب  چرچے رہے۔

aish2

aish3

aish4