سچن ٹینڈولکر کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

شائع 13 اپريل 2017 02:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ بالآخر جمعرات کے روز ممبئی میں سچن ٹینڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم 'سچن: اے بلین ڈریمز' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ٹینڈولکرنے ،جنہیں  ممکنہ طور پر تاریخ کا سب سے بہترین بیٹسمین مانا جاتا ہے،کل ٹوئٹر پر ٹریلر کے جاری ہونے کا اعلان کیا تھا۔