گوری خان نے کرن جوہر کا "گھر"سجادیا

شائع 19 اپريل 2017 05:24am

gauri1

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان ان دنوں  لوگوں کے گھر سجانے میں مصروف ہیں،گزشتہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے رنبیر کپور کا گھر ڈیزائن کیا تھا اور اب  معروف ہدایت کار کرن جوہر کا ٹیرس   خوبصورت انداز میں سجایا ہے جس کی تصاویر سوشل میدیا پر کافی پسند کی جارہی ہیں۔

بولی وڈ ببل کے مطابق  کرن جوہر ،گوری خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کے اندر  موجود صلاحیتوں کا برملا اعتراف بھی کرتے ہیں  ،گزشتہ کچھ دن قبل انہوں نے اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی  کاکمرہ گوری خان سے ڈیزائن کروایا تھا اور اب انہوں نے  اپنا ٹیرس  گوری  سے سجوایا ہے۔

گوری نے کرن کے ٹیرس کی بہت خوبصورت انداز میں تزئین  وآرائش کی ہے  اور  لوگوں کی جانب سے بے تحاشہ  داد بھی وصول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شاہ رخ خان کی بیوی نے میرے گھر کو جنت بنادیا،رنبیر کپور

تصاویر دیکھئے

My terrace designed by the exceptionally talented and beautiful @gaurikhan

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

An opportunity to design this sprawling terrace @karanjohar . What an amazing view.

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

When the client is the inspiration, the result is gorgeous...thank you @karanjohar

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on