اذان کے بارے میں مختلف رائے رکھنے والے شوبزاداکار
بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریوں میں ہوتا ہے یہاں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کام کرتے ہیں ،یہ افراد مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں ،جن میں اسلام ،ہندو مت،اور عیسائیت شامل ہے ،یہ تمام لوگ ایک جگہ ،ایک ساتھ کام کرتے ہیں اس لیے تمام مذاہب اور ان کے ماننے والوں کی عزت کرتے ہیں لیکن چند لوگ ایسے بھی ہیں جو نہ تو خود کے اور نہ دوسروں کے مذہب کی عزت کرتے ہیں ایسے لوگ اپنے بیانات سے انتشار پھیلاتے ہیں۔
حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے گلوکار سونو نگم نے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کیں جس نے بھارت سمیت پوری دنیا کے لوگوں کو مشتعل کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹ کرنے پر سونو نگم پر کڑی تنقید
لیکن اسی انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو نہ صرف دوسرے مذاہب کی عزت کرتے ہیں بلکہ انہیں اذان کی آواز دنیا کی سب سے خوبصورت آواز لگتی ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی اذان سے متعلق مختلف رائے
پریانکا چوپڑا

بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کی رواں سال جنوری میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ "انہیں اذان کی آواز اچھی لگتی ہے اور وہ اذان کے وقت کا انتظار کرتی ہیں "،انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب وہ بھوپال میں ہوتی ہیں تو شام کے وقت ان کے گھر کے ٹیرس پر کم از کم 6 مساجد سے اذان کی آواز آتی ہے اور وہ 5 منٹ انہیں بڑے اچھے لگتے ہیں،پورے دن میں یہ وقت ان کا سب سے پسندیدہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 'اذان کے وقت کا انتظار کرتی ہوں اذان کے5منٹ اچھے لگتے ہیں'
گلوکار شان
بھارتی گلوکار اور اداکار شان نے سونو نگم کے ٹویٹ کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ سونو نگم کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اذان کی آواز سے شور پیدا ہوتا ہے جس سے انہیں پریشانی ہوتی ہے۔
اداکار اعجاز خان
بھارت کے مشہور و معروف اداکار اعجاز خان کا کہنا ہے کہ ہمیں بچپن سے سیکھایا جاتا ہے کہ صبح سورج کے ساتھ اٹھنے کے بے تحاشہ فوائد ہیں ،بھارت ایک سیکولر اسٹیٹ ہے اور یہاں ہر مذہب کی عزت کرنی چاہئے چاہے وہ اسلام ہو،ہندو مت یا سکھ ،لیکن یہاں صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ،جب ہندو اپنے تہوار مناتے ہیں انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔
یہ بھی پڑھیئے: سونونگم کی اذان سے متعلق نازیبا ٹویٹ پر مشہور بھارتی اداکار کا کرارا جواب
پوجا بھٹ
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے سونو نگم کو اذان سے متعلق نازیبا ٹویٹس کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور ٹویٹر پر ہی جواب دیا کہ"میں ہر صبح اذان اور چرچ کی گھنٹی کی آواز سے اٹھتی ہوں ،بعد ازاں اگر بتی جلاتی ہوں اور انڈیا کے جذبے کو سلام کرتی ہوں"۔
I wake each morning to the sound of church bells & the Azaan in a quiet by-lane of Bandra.I light an aggarbatti & salute the spirit of India
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) April 18, 2017
ہارڈ کور
گلوکارہ ہارڈ کور کا کہنا تھا کہ میں جس جگہ رہتی ہوں وہاں اونچی آواز میں میوزک بجایا جاتا ہے ،روڈ پر ہر وقت شور رہتا ہے ،اس وقت تو کسی نے شکایت نہیں کی ،مجھے یہاں کسی مذہب سے کوئی شکایت نہیں ،ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو سمجھناچاہئے ،جب ہم اپنے مذہبی تہوار بلند آواز میں مناتے ہیں تو دوسرے مذہب کیلئے کیوں شکا یت کرتے ہیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔