مشہور  ٹی وی شو 'میرا سلطان'کے اداکار کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

شائع 19 اپريل 2017 11:45am

mera-sultan1

کراچی:لکس اسٹائل ایوراڈز کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ،ایوارڈز شروع ہونے میں تھوڑا ہی وقت باقی رہ گیا ہے ،پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار   ریہرسلز میں مصروف ہیں ،اسی موقع پر ترکش  ڈرامے "میرا سلطان"کے مرکزی اداکار کو سیٹ پر دیکھا گیا۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ اداکار ہالت ارگنس نے ڈرامہ سیریل  میرا سلطان میں "سلطان"کا مرکزی کردار  اداکیاتھا ،وہ لکس اسٹائل ایوارڈ ز کی ریہرسلز انجوائے کررہے تھے۔

واضح رہے کہ  ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں  عاطف اسلم ،علی ظفر،ماہرہ خان  سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی مشہور اداکار پرفارم کریں گے ،یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ  ہالت  ایوارڈزکے دوران پرفارم کریں گے یا انہیں صرف   مدعو کیا گیا ہے۔

PHOTO: PUBLICITY