فلم ٹیوب لائٹ 23 جون کو ریلیز ہوگی
فائل فوٹوبولی وڈ سلطان سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی پہلی جھلک ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔ بجرنگی بھائی جان کے بعد یہ کبیر خان کے ساتھ ان کی تیسری فلم ہوگی۔
فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی ابھی تک پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ فلم کے پہلے پوسٹر نے سلمان خان کے مداحوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔
فلم ناقد تران آدرش نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ فلم رواں سال 23جون کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں سلمان خان کے مقابل چینی اداکارہ ژو ژو دِکھیں گی۔ فلم میں شاہ رخ خان بھی مہمان اداکار کے طور پر دکھائی دیں گے۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔