معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس گزر گئے

شائع 22 اپريل 2017 06:37am
پاکستان کے عظیم فنکار معین اختر -فائل فوٹو پاکستان کے عظیم فنکار معین اختر -فائل فوٹو

لاہور:معین اختر کا نام آتے ہی چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے، ہاف پلیٹ کا شاعر ہو یا روزی کا لافانی کردار، معین اختر نگینے کی طرح ہر کردار میں  سج جاتے تھے،انہیں اپنے مداحوں سے بچھڑے 6 برس گزر لیکن  وہ آج  بھی سب کے دلوں میں زندہ ہیں۔

فن کبھی نہیں مرتامعین اختر بھی ایسے ہی فنکارتھے جنہوں نے  اپنے فن سے  کئی برس لوگوں میں خوشیاں بانٹیں۔

انہوں  نے 1966 میں اپنے فنی سفر کا آغاز یوم دفاع کے موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پروگرام سے کیا۔

انہوں نے  ٹی وی  اور اسٹیج کے ڈراموں میں بھی کام کیا، روزی کے کردار نے ان کو فنی سفر کی انتہائی بلندیوں پر پہنچادیا۔

 معین اختر نے مختلف اسٹیج ڈراموں اور ٹاک شوز میں بھی کمال کی اداکاری کی ،وہ 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے،مگر مداحوں کے دل آج بھی زندہ ہیں۔