انسان زندگی میں کتنی باتیں راز رکھتا ہے؟

شائع 02 جون 2017 04:02pm

انسان اپنے اندر کئی راز چھپا کر رکھتا ہے، جو وہ کسی کو  نہیں بتا سکتا۔  لیکن وہ کتنے راز ہیں ؟

کولمبیا اسکول آف بزنس  کے ماہرین نے 13000 راز وں کا تجزیہ کرنے کے بعد  انکشاف کیا کہ  ایک انسان اوسطاً 13 باتیں  راز رکھتا ہے۔  جن  میں سے 8 کا تذکرہ وہ اپنے رازدار  دوستوں سے کر لیتا ہے ، لیکن 5 باتیں وہ  خفیہ رکھتا ہےاور ان کا تذکرہ کسی سے بھی نہیں کرپاتا۔

ماہرین نفسیات نے 2000 سے زائد رضاکاروں  کا مطالعہ کیا اور ان سے سوال پوچھے۔ جبکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسال کےمسلسل تجزیے کے بعد معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے اپنی ذات سے متعلق زیادہ باتیں راز  رکھی تھیں ان میں مسلسل پیدا ہونے والانفسیاتی دباؤ بھی اتنا ہی تھا۔ جس کے نتیجے میں ان میں بوجھل پن اور  تھکاوٹ بھی پائی گئی۔ زیادہ راز رکھنے والوں کی یادداشت بھی کمزور ہوجاتی ہے۔

مطالعے میں ثابت ہوا کہ کسی راز کو چھپانے کیلئے اس کے بڑے یا اہم ہونے کا فیصلہ انسان خود کرتا ہے۔  بعض مرتبہ انسان اپنی زندگی کی معمولی سی حقیقت کو چھپانا آسان نہیں ہوتا۔ اور بعض مرتبہ انسان انتہائی آسانی سے بڑے سے بڑے راز کو بھی کسی  اعصابی دباؤ کے بغیرسینے میں دفن کرلیتا ہے۔

بشکریہ lifestyle.one

Read Comments