سیاہ حلقوں کیلئے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے مرد وں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس مسئلے کے کئی اسباب ہیں مثلاً دباؤ، نیند کی کمی، ہارمونل تبدیلی، اُلجھا ہوا طرز زندگی،ورثے میں ملنا اور بہت سے۔ لیکن اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو نہ صرف یہ آپ کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ آپ کو بہت سے صحت کے مسائل کی جانب بھی لے جاسکتے ہیں۔
اگر چہ اس مسئلے کا حل کیمیکل مصنوعات کی شکل میں موجودہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی جلد نہایت حساس ہوتی ہے اور صرف گھریلو ٹوٹکے ہی ان کی مدد کرپاتے ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے 5 ایسے ہی گھریلو ٹوٹکے جو آپ کیلئے سیاہ حلقوں کے علاج میں مدد گار ثابت ہوں گے
ٹماٹر
ٹماٹر سیاہ حلقوں سے نجات پانے کیلئے بہترین قدرتی چیز ہے۔ اس کیلئے آپ ایک چائے کے چمچے ٹماٹر کے رس میں ، ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر حلقوں پر لگائیں۔ دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھولیں۔ ایسا دن میں دو بار کریں۔ ٹھنڈے ٹی بیگز سیاہ حلقوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے ایک طریقہ ٹھنڈے ٹی بیگز بھی ہے۔ ٹی بیگز یا گرین ٹی بیگز کو پانی میں بھگوئیں اور تھوڑی دیر کیلئے فرج میں ٹھنڈا کریں اور پھر آنکھوں پر رکھیں۔ یہ طریقہ روزمرہ کی بنیاد پر کیجئے۔ بادام کا تیل بادام وٹامن ای سے مالا مال ہوتےہیں۔ بادام کا تیل اپنے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور خوب مساج کریں۔ رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح دھو لیں۔ ٹھنڈا دودھ ٹھنڈے دودھ کا مستقل استعمال سیاہ حلقوں کو کم کرتا ہے۔ روئی کے پھائے ٹھنڈے دودھ کے پیالے میں تھوڑی دیر کیلئے بِھگو کر رکھیں اور پھر اس پھائے کو متاثرہ جگہ پر رکھیئے۔ خیال رہے متاثرہ جگہ پوری طرح ڈھک جائے۔ تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں پھر پانی سے دھو لیں۔ اورنج جوس اورنج جوس میں کچھ قطرے گلیسرین کے ملائیں اور سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ یہ نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کردے گا بلکہ آنکھوں کو قدرتی چمک بھی دے گا۔ Times of Indiaبشکریہ