سیاہ حلقوں کیلئے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

شائع 14 جون 2017 05:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے مرد وں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس مسئلے کے کئی اسباب ہیں  مثلاً دباؤ، نیند کی کمی، ہارمونل تبدیلی، اُلجھا ہوا طرز زندگی،ورثے میں ملنا اور بہت سے۔ لیکن اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو نہ صرف یہ آپ کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ آپ کو بہت سے صحت کے مسائل کی جانب بھی لے جاسکتے ہیں۔

اگر چہ اس مسئلے کا حل کیمیکل مصنوعات کی شکل میں موجودہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی جلد نہایت حساس ہوتی ہے اور صرف گھریلو ٹوٹکے ہی ان کی مدد کرپاتے ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے 5 ایسے ہی گھریلو ٹوٹکے جو آپ کیلئے  سیاہ حلقوں کے علاج میں مدد گار ثابت ہوں گے

ٹماٹر

tomato

ٹماٹر سیاہ حلقوں سے نجات پانے کیلئے بہترین قدرتی چیز ہے۔ اس کیلئے آپ ایک چائے کے چمچے ٹماٹر کے رس میں ، ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر حلقوں پر لگائیں۔ دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھولیں۔ ایسا دن میں دو بار کریں۔

ٹھنڈے ٹی بیگز

tea

سیاہ حلقوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے ایک طریقہ ٹھنڈے ٹی بیگز بھی ہے۔ ٹی بیگز یا گرین ٹی بیگز کو پانی میں بھگوئیں اور تھوڑی دیر کیلئے فرج میں ٹھنڈا کریں اور پھر آنکھوں پر رکھیں۔ یہ طریقہ روزمرہ کی بنیاد پر کیجئے۔

بادام کا تیل

badaam

بادام وٹامن ای سے مالا مال ہوتےہیں۔ بادام کا تیل اپنے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور  خوب مساج کریں۔ رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح دھو لیں۔

ٹھنڈا دودھ

thanda

ٹھنڈے دودھ کا مستقل استعمال سیاہ حلقوں کو کم کرتا ہے۔ روئی کے پھائے ٹھنڈے دودھ کے پیالے میں تھوڑی دیر کیلئے بِھگو کر رکھیں اور پھر اس پھائے کو متاثرہ جگہ پر رکھیئے۔ خیال رہے  متاثرہ جگہ پوری طرح ڈھک جائے۔ تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں پھر پانی سے دھو لیں۔

اورنج جوس

juice

اورنج جوس میں کچھ قطرے گلیسرین کے ملائیں اور سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ یہ نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کردے گا بلکہ آنکھوں کو قدرتی چمک بھی دے گا۔

Times of Indiaبشکریہ