آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 جولائی 2017

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2017 06:16am

حمل (Arise)
آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں اور اپنے موجود کاروبار کے نتیجے میں نقد رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اسی دوران آپ کسی نئے مگر طویل المدتی سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوسکتے ہیں جبکہ کہیں دور جانے کے لئے بھی حتمی منصوبہ تیار کرسکتے ہیں۔

 ثور (Taurus)

آج ایسا ممکن ہے کہ آپ کی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ ہو لیکن آپ کے اندر اتنی قابلیت اور ہمت موجود ہے کہ آپ اپنے طے کردہ اہداف کو بروقت اور اپنی سوچ کے مطابق پورا کرسکتے ہیں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ اپنے پیارومحبت کے معاملات میں پائی جانے والی تمام الجھنوں سے نبرد آزما ہوکر کچھ ایسے اہم فیصلے کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کی محبت بھری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گی۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے اندر اپنے حالات میں تبدیلی لانے کی شدید خواہش پیدا ہوسکتی ہے اور آپ کسی قسم کا نیا کاروبار شروع کرنے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں ایسے میں یقینی طور پر مشکل وقت بھی آسکتا ہے کیونکہ آپ اپنی بہت سی رکاوٹوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسد (Leo)

آج آپ اپنے سینئر اور تجربہ کار فرد کی وجہ سے نہ صرف کام کی باتیں سیکھ سکیں گے بلکہ اپنے آپ کو جدت پسند اور ترقی یافتہ بنا کر کئی خطروں بھرے امور سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ اپنے ستاروں کی گردش کی وجہ سے ممکنہ طور پر کسی سماجی اور پیار بھرے معاملات کے نئے دور میں داخل ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے محسوسات کے بارے میں کچھ کہا بے حد دشوار لگے گا۔

میزان (Libra)

آج آپ کے لئے کسی بھی نئی قسم کی سرمایہ کاری کا مناسب یا مددگار دن نہیں ہے اسی لئے آپ کو ہر کام بہت احتیاط سے کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ آپ کو قیاس آرائیوں اور بے بنیاد اندیشوں سے بھی خود کو بچانا ہوگا۔

عقرب (Scorpio)

آج ستاروں کے مثبت اثرات کی وجہ سے آپ سماجی طور پر بہت ہی متحرک نظر آئیں گے جبکہ آپ کے پیار بھرے معاملات بھی بہت بہترین رہیں گے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی رانگ نمبر سے نیا پیارومحبت کا سلسلہ شروع ہوجائے۔

قوس (Sagittarius)

آج ممکنہ طور پر آپ کسی نئے کاروبار کے لئے بالکل تیار ہوں گے لیکن یہ وقت کاروبار کا نہیں بلکہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے لئے بہت مناسب ہے۔ کیونکہ آج آپ کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار آپ کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔

جدی (Capricorn)

آج آپ صبح سے ہی اپنے بہت سے سماجی اور گھریلو التواء کا شکار مسائل کو حل کرنے کے لئے بے حد پر عزم ہوں گے اس کام میں آپ کو حد درجہ متحرک رہنا ہوگا جبکہ کئی مقامی سفر بھی اختیار کرنے ہوں گے۔

دلو (Aquarius)

آج صبح سے ہی آپ عجیب سی کیفیات کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے بے چینی اور تلملاہٹ جیسی حالت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔آپ کو غصے سے پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ یہ آپ کے اعصاب پر بھی سورا ہوسکتا ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے محبت بھرے معاملات میں کئی فائدہ مند تبدیلیاں مرتب ہوسکیں گی آج آپ خود کو سماجی طور پر معمول سے ہٹ کر زیادہ متحرک پائیں گے۔ اسی دوران آج کسی خاص فرد سے بھی تعلقات کو آگے بڑھا سکیں گے۔

Read Comments