کیا آپ آئی فون کے ان خفیہ کوڈز کو جانتے ہیں؟

شائع 13 جولائ 2017 05:35pm

کالر آئی ڈی کو بلاک کریں

کالر آئی ڈی کو بلاک کرنے کیلئے #31# اور وہ فون نمبر جس سےآئی ڈی  بلاک کرنا چاہتے ہیں  ڈائل کریں۔کال اٹھانے والے کے پاس آپ کی پہچان نہیں جائے گی۔

آپ کے آئی فون سگنل کتنے طاقتور ہیں

سگنل بار سگنلز کے متعلق جاننے کیلئے ایک آسان طریقہ ہے۔ اس کیلئے *3001#12345#*ڈائل کریں اور پھر فوراً پاور بٹن دبا کر رکھیں۔پاور ڈاؤن اسکرین آئے تو ہوم بٹن تب تک دبا کررکھیں جب تک ہوم اسکرین پر واپس نہ آجائیں۔یہ سگنلز کی پیمائش کا بہترین طریقہ ہے۔ اگر سگنلزمنفی 40سے منفی 80کے درمیان ہیں تو بہتر ہیں اور اگر منفی 80سے منفی 140کے درمیان ہیں تو بد تر ہیں۔ منفی 140سے کم ہونے کا مطلب ہے سگنلز ہی نہیں ہیں۔

اپنے فون کا منفر د کوڈ ڈھونڈیے

ہر فون کا ایک انفرادی کوڈ ہوتا ہے جو فون سیٹنگز میں ہوتا ہے۔ اس تک بآسانی رسائی کیلئے *#06#ڈائل کیجئے۔

دیکھئے آپ کے میسج کہاں جاتے ہیں

کیریئر کا خفیہ نمبر جاننے کیلئے *#5005*7672#ڈائل کیجئے۔

کال بیرنگ اور کال ویٹنگ

کال بیرنگ ان کمنگ اور آؤٹ گوئینگ کالز کو بلاک کرتا ہے۔جبکہ کال ویٹنگ ان کمنگ کالز یا جاری کالز کوہولڈ پر ڈالتا ہے۔ان معاملا ت کیلئے آپ ان  کوڈ ز سے مستفید ہو سکتے ہیں

کال ویٹنگ اسٹیٹس*#43#ڈائل کریں

کال ویٹنگ آن کرنےکیلئے*43#ڈائل کریں

کال ویٹنگ آف کرنے کیلئے#43#ڈآئل کریں

کال فارورڈنگ اسٹیٹس کیلئے *#21#

بشکریہTech Insider

Read Comments