پُراسرار رسولیوں نے اس چینی آدمی کو تنہا کردیا
اجنبیوں کی جانب سے آکٹوپس کہا جانا یقیناً ایک دل دکھانے والی بات ہوگی۔ لیکن کیا کِیا جائے جب کوئی ایسی رسولیوں کا شکار ہو جو اس کے قابو سے مکمل طور پر باہر ہوں۔
ایسی ہی حالت ایک چینی نابینا شخص کی ہے جسے روزانہ اس تکلیف کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
مقامی کمیونیٹی سے نکالے جانے والا شی ژو جنگ جنوب مشرقی چین کے قریبی علاقے میں رہتا ہے جس کا کوئی دوست نہیں۔
رپورٹس کے مطابق 24 سالہ ژو جنگ کے سر میں پر اسرار رسولیاں پیدائش کے تھوڑے عرصے بعد سے ہی بننا شروع ہو گئیں تھیں۔
لیکن ان رسولیوں کا سائز بہت تیزی سے بڑھا جس کی وجہ سے ژو جنگ کا چہرہ بگڑ کر رہ گیا اور اس کی بینائی چلی گئی۔
اس کا غریب خاندان جو اس کی دیکھ بھال کرتا ہے اس قابل نہیں کہ اس کا علاج کرواسکے۔
Daily mailبشکریہ
Read Comments