فری وائی فائی سے جُرنے کی حیران کن شرائط

شائع 18 جولائ 2017 01:38pm

فری وائی فائی نیٹ ورک سے جُڑنے کیلئے 22ہزار لوگوں نے شرائط و ضوابط پڑھے بغیر کمیونیٹی سروسز کیلئے سائن اپ کر لیا۔

شرائط و ضوابط میں نکاسی آب کی بندش کو کھولنا، مقامی تہواروں میں پورٹ ایبل واش روم صاف کرنا، مقامی پارکوں سے جانوروں کی گندگی صاف کرنا، گلیوں میں چپکی چیونگ گم اکھاڑنا وغیرہ شامل تھیں۔

دو ہفتوں سے ہاٹ اسپاٹ کے وہاں ہونے کے باوجود صرف ایک صارف نے شرائط و ضوابط میں موجود اس شق کی نشاندہی کی، جو اس سہولت سے جُڑے ہوئے کل صارفین کا 0.000045فیصد ہے۔

مانچسٹر کی مقامی وائی فائی کمپنی، پرپل، جو متعدد برانڈز جیسے کہ کے ایف سی، پیزا ایکسپریس  وغیرہ کیلئے ہاٹ اسپاٹ چلاتا ہے، صارفین کے فری وائی فائی استعمال کرنے کیلئے سائن اپ کرتے وقت ان کے عدم شعور کو واضح کرنا چاہتی تھی۔

جس شخص نےاس شق کی نشان دہی کہ اُسے انعام سے نوازا گیا۔

سال 2014میں سائبر سیکیورٹی فرم ایف سیکیور نے بھی اس ہی قسم کا کام کیا تھا۔

ان شرائط میں لندن میں رہنے والے لوگوں کو فری وائی فائی سے جُڑنے کیلئے اپنے پیدا ہونے والے پہلے بچے کو کسی اور کو سونپ دینا تھا۔

خوش قسمتی سے کمپنی نے اپنی اس شق پر عملدرآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Independentبشکریہ

Read Comments