مختصر دورانیے کا دوڑنا آپ کی ہڈیوں کیلئے فائدہ مند

شائع 18 جولائ 2017 02:33pm

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک یادو منٹ دوڑنا آپ کی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو اوسطاً 60سے 120سیکنڈز روزانہ دوڑتی ہیں ان کی ہڈیا ں ،ان خواتین کے مقابلے میں جو ایک منٹ سے کم دوڑتی ہیں ،4فیصد زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔

جبکہ وہ مرد جو دو منٹ سے زیادہ دوڑتے ہیں ان  کی ہڈیوں کی صحت چھ فیصد بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں مشقت والی اس ورزش اور خواتین کی ہڈیوں کی صحت میں واضح تعلق پایا گیا۔

ہڈیو ں کی اچھی صحت کےصحت کیلئے متعدد فوائد ہوتے ہیں جس میں ہڈیوں کے امراض جیسے کہ آسٹو پروسِس اور بڑھاپے میں فریکچرز کی کمی شامل ہیں۔

تحقیق کیلئے محققین کی ٹیم نے 2500 سے زائد خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور سرگرمیوں  کا موازنہ ہڈیوں کی صحت سے کیا۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments