چند گھریلو اشیاء جو آپ کیلئے خطرناک ہیں

شائع 18 جولائ 2017 04:25pm

ایئر فریشنر

بہت سے ایئر فریشنرز میں کارسینوجنز( خطرناک آرگینک مرکب) ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق  13گھریلو ایئر فریشنرزمیں زیادہ تر ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو دمے کو بڑھاتے ہیں اور تولیدی نشونما کو اثرانداز کرتے ہیں۔

موم بتیاں

ایک تحقیق کے مطابق مارکیٹ میں موجود 40فیصد موم بتیوں میں سکّے کی بتیاں ہیں۔ خوشبو دار موم بتیوں میں عموماً سکّے کی بتیاں ہوتی ہیں۔ خوشبو دار تیلوں سے موم نرم ہوتی ہے لہٰذا موم بتی ساز بتی کو مضبوط کرنے کیلئے سکّہ استعمال کرتے ہیں۔

سکّے کی بتیوں والی موم بتیاں جب جلتی ہیں  تو سکّے سے پانچ گُنا زیادہ خطرناک مرکبات نکالتی ہے جو صحت کیلئے متعدد مسائل کا سبب ہوتے ہیں۔

آرٹ  سپلائیز

پرمننٹ مارکر، ربر سیمنٹ گلو،ایپوکسی   وغیرہ میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو الرجیز، اعضاء کیلئے نقصان دہ اور کینسر کا سبب ہوسکتے ہیں۔

اینٹی پرسپرینٹس

اکثر ڈیوڈرینٹس اور اینٹی پرسپرینٹس ایسے اجزاء اپنے اندر رکھتے ہیں جو کنسرز کا سبب بن سکتے ہیں ۔ کیوں کہ ڈیوڈرینٹس اور اینٹی پرسپرینٹس کو ایسے بنایا گیا ہوتا ہے وہ ہمارے جسم پر گھنٹوں رہیں، اس کی وجہ سے خطرناک کیمیکلز ہماری جِلد میں جذب ہوجاتے ہیں۔

Healthy holisticبشکریہ

Read Comments