آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 جولائی 2017

شائع 20 جولائ 2017 04:36am

حمل(Arise)

آج آپ کو اپنے معاملات کی ادائیگی میں رکاوٹ محسوس ہوسکتی ہے جبکہ آپ میں دوسروں سے لاتعلقی اور بیگانگی کے جذبات بھی پیدا ہوسکتے ہیں ایسے میں اپنے دوستوں سے کسی صورت جھگڑا نہ کریں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے الجھنے سے بھی گریز کریں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کا اپنے بارے میں کسی سے بھی بات کرنے کا بالکل دل نہیں چاہے گا جبکہ ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ اپنے ذاتی مسائل میں بھی خاموشی اختیار کرلیں گے اس کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات میں بھی کسی قسم کے لین دین میں شامل نہیں ہوں گے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت ہی بہتر رویے اور پر جوش جذبات سے معمور ہوں گے لیکن ان سب سے بڑھ کر بہتری یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے محتاط رہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی فرد آپ کی بے خبری کا فائدہ اٹھا کر آپ کی جڑیں کاٹ سکتا ہے۔

سرطان (Cancer)

آپ آپ کو اپنے جذبات و احساسات میں پیدا ہونے والی مشکلات اور رکاوٹوں کے بارے میں دوسروں سے مشاورت کرنے یا اپنی دلی کیفیات کا اظہار کرنے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے بارے میں اڑائی جانے والی بے بنیاد افواہوں کی وجہ سے آپ میں بھی منفی جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ بہت زیادہ محتاط ہوں گے جس کی وجہ سے کسی بھی کاروباری معاہدے کو حتمی شکل دینے اور کسی نئے کام کا آغاز کرنے میں بہت زیادہ ہچکچاہٹ محسوس کریں گے جس کی وجہ سے آپ خاطر خواہ مالی مفادات حاصل نہیں کر پائیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے اندر بدمزاجی اور لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے دوست آپ کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو حقائق کی روشنی میں خود کو سنبھالنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

میزان (Libra)

آج اپنے پیاروں سے کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہوجانے کی وجہ سے آپ کسی بھی کام پر توجہ مرکوز نہ رکھ سکیں گے۔ اور اگر آپ کو ایسا کچھ اپنے کام کرنے کی جگہ پر نظر آرہا ہوتو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ یہ حقیقت سے بہت زیادہ بڑھ چڑھ کر نظر آرہا ہوگا۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آج آپ کاروباری طور پر بڑی کامیابیاں حاصل کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ منفع بخش کاروباری معاہدے بھی کر سکیں گے یا پھر کسی نئی ملازمت کی تلاش میں سرخرو بھی ہوسکتے ہیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کسی گھریلو حالات یا مالی دشواریوں کی وجہ سے کسی کاروباری دورے کو منسوخ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے طویل المدتی منصوبوں کے بارے میں بہت سے دلیرانہ فیصلے بھی کرنے ہوں گے۔1

جدی (Capricorn)

آج آپ کو اپنے بارے میں کوئی بھی بات واضح انداز میں کرنے اور اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے میں کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ آج آپ کو اپنے دوستوں سے ملاقات اور باہمی گپ شپ سے گریز کرنا چاہیئے ورنہ کئی قسم کی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کی اپنی صحت کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اور انہی جذبات کی وجہ سے آپ اپنے حلقہ احباب سے بھی کٹ سکتے ہیں یا تو پھر بے چینی میں کوئی جذباتی قدم اٹھا کر اپنے لئے تنہائی کا عذاب سمیٹ سکتے ہیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو کسی بھی قسم کے کاروباری دورے کا پروگرام بنا کر مالی مفادات حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے اور نہ ہی دلیرانہ فیصلے کرکے قدم آگے بڑھانے چاہیئں کیونکہ آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آپ مالی نقسان کر سکتے ہیں۔

Read Comments