دنیا میں خواتین کیلئے5 عجیب و غریب قانون

شائع 22 جولائ 2017 01:36pm

اونچی  ایڑھی پہننے کیلئے اجازت

کیلیفورنیا کے شہر کیریمل میں وہ تمام خواتین جو اونچی ہیلز پہننا چاہتی ہیں، جس کی اونچائی دو انچ سے تجاوز کرتی ہو اور اس کی تہ ایک مربع انچ سے کم ہو، انہیں شہر انتظامیہ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔

بیواؤں کیلئے جبری سوگ

فلپائن میں شوہر کی موت کے بعد کسی بھی بیوہ کو دوبارہ شادی کرنے سے قبل301دن تک انتظار کرایا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق ایسا اس لئے ہے تاکہ اگر بچے کی پیدائش ہو تو اس کی ولدیت کے بارے میں کوئی شک و شبہات نہ ہوں۔

ویٹیکن سٹی میں ووٹ کا حق نہیں

ویٹیکن سٹی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جس میں خواتین ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔ چونکہ کیتھولک کلیسا کا خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حکم نہیں، اس لئے وہ ایسا نہیں کرسکتیں۔

گھریلو تشدد

اس سال کے شروع میں روسی پارلیمنٹ گھریلو تشدد کو قانون کے دائرے میں لے آئے لیکن صرف اتنا کہ کوئی سنجیدہ نوعیت کا نقصان نہ ہو اور کبھی کبھار ہو۔ یہ قانون خاندانی روایات کی عزت و آبرو کے نام پر پاس ہوا۔

اسرائیل میں طلاق کی مرضی نہیں

اسرائیل میں کسی بھی عورت کو طلاق کیلئے اپنے خاوند کی اجازت درکار ہوتی ہے۔شوہر اپنی مرضی کے مطابق کبھی بھی طلاق کیلئے جا سکتا ہے۔ آخر میں مذہبی ٹریبیونل فیصلہ کرتا ہے کہ طلاق کے معاملات آگے بڑھنے چاہیئں یا نہیں۔ تمام ٹریبیونل مردوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

MSNبشکریہ

Read Comments