لیموں پانی بیچنے والی بچی پربھاری جرمانہ

شائع 23 جولائ 2017 06:29pm

لندن:ایک برطانوی شخص اور اس کی کمسن بیٹی نے لیموں پانی بیچنے پر جرمانہ کیے جانے پربین الاقوامی توجہ  حاصل کر لی۔

آندرے اسپائسر کا کہنا تھا کہ ان کی پانچ سالہ بیٹی پر لائسنس کے بغیر لیمو ں پانی بیچنے کے سبب مقامی کونسل کے افسروں نے 150 پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کردیا۔

بچی ایک تقریب کے موقع پر گھر کا بناہوا لیموں پانی بیچ رہی تھی۔

چار افسروں نےبچی تک رسائی حاصل کی اور تکنیکی زبان میں بات کرنی شروع کردی اور اُسے بتایا کہ اس کے لیموں پانی کے اسٹینڈ نے مقامی کاروباری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

والد آندرے اسپائسر نے کہا کہ افسروں سے بات چیت کے دوران ہی ان کی بیٹی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور کہنے لگی کہ میں نے کچھ غلط کام کیا ہے۔

اسپائسر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شروع میں وہ تھوڑی حیران اور افسردہ تھی ۔ پھر میں نے اس سے کہا کہ اب کی بار ہم اجازت کے ساتھ یہ کام کریں گے۔

مقامی آفیشلز کہ کہنا تھا کہ جرمانہ فوری طور پر منسوخ کردیا جائے گا۔ انہوں نے مذکورہ خاندان سے معافی مانگ لی ہے۔

Abc Newsبشکریہ

Read Comments