آج کا دن کیسا رہے گا؟ 24 جولائی 2017

شائع 24 جولائ 2017 05:13am

حمل(Arise)

آج آپ خود کو منتشر خیالات سے بچاکر ہی اپنے شریک کار کے ساتھ متوقع تلخ کلامی سے بچا سکیں گے۔ آج آپ کو اپنے ساتھی کے ساتھ جاکر خود خریداری کرنی چاہیئے تاکہ دوسروں کے شکوک و شبہات سے محفوظ رہ سکیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ خود کو مالی مشکلات کا شکار بننے سے بچانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ خود کو پریشانی اور مسائل سے بچاکر پرسکون رہنے کی کوشش کریں اور پورے اعتماد سے قدم آگے بڑھائیں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کو کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کی وجہ سے آپ کی جذباتی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ آج آپ کو کسی بزرگ فرد کے مشوروں پر عمل کرنا ضروری ہوگا تاکہ ستاروں کے منفی اثرات سے بچا جاسکے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے پاس اپنے مالی اور معاشی معاملات میں پریشان ہونے کی کوئی حقیقی وجہ موجود نہیں ہوگی اس لئے آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔آج آپ کو کسی بزرگ یا رشتے دار کی طرف سے معقول رقم وصول ہوسکتی ہے۔

اسد (Leo)

اگر آج آپ کو اپنے ذاتی معاملات کے بارے میں کچھ اہم فیصلے کرنے ہوں تو اپنے شریکِ حیات سے لازمی مشورہ کرکے اس کی رائے ضرور حاصل کرنی چاہیئے اور اس کے بعد ہی اپنے تمام معاملات کو حتمی شکل دینی چاہیئے۔

سنبلہ (Virgo)

آج اپنی کاروباری ترقی اور بہتری کے لئے بنائے گئے منصوبوں کے نتائج حسبِ منشاء برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی کامیابی کے امکانات معمول سے بہت کم ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی دوسروں کے رویے سے آپ کے جذبات بھی مجروھ ہوسکتے ہیں۔

میزان (Libra)

آج آپ کو اپنے وجدان پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اپنے عملی اقدامات کو حتمی شکل دینی ہوگی اس کے علاوہ اپنے بکھرے ہوئے معاملات کو نمٹانے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے آئیڈیاز کو بھی نئے سرے سے مرتب کرنا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اپنا شیڈول دوبارہ بہتر بنانا ہوگا۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کو اپنے افسرانِ بالا یا اربابِ اختیار سے کسی بھی قسم کے بحث و مباحثے سے بچنا چاہیئے اور اس کے علاوہ اپنے اندر پیدا ہونے والے شکوک و شبہات اور بے بنیاد خدشات کو بھی اپنے قریب نہیں آنے دینا چاہیئے۔ آج ویسے بھی آپ کا دل کسی سے بات کرنے کو نہیں چاہے گا۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے لئے بہتری اسی میں ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اعتماد پر قابو رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ آج خود کو بے چینی اور اضطراب سے بچانے کی بھی ہر ممکن کوشش کریں اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے کسی سینیئر یا مخلص کی باتوں پر عمل کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ اپنے آپ کو کسی شارٹ کٹ سے رقم کمانے کی سوچوں کے بجائے اپنی محنت اور اپنے منصوبوں پر عمل کرکے کامیابی کی توقع رکھنی چاہیئے۔ ایسا کرنے سے آپ کے مستقبل کے پروگراموں کو تقویت بھی ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ آپ کو دلی تسلی بھی حاصل ہوگی۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستاروں کا اجماع آپ کو بہتر زندگی گزارنے کا شعور دینے کی کوشش کرے گا جس کے باعث آپ کا ذہن انتشار کا بھی شکار ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے دور دراز کے رشتے داروں کی جانب سے آپ کو کوئی ایسی خبر بھی مل سکتی ہے جس سے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ خود کو پرجوش ہونے سے بچا کر مکمل طور پر پرسکون رہنے کی کوشش کریں کیونکہ آج حالات کے دباؤ کی وجہ سے آپ میں چڑچڑا پن پیدا ہوسکتا ہے جو آپ کے انتشا کی وجہ تو بن ہی سکتا ہے لیکن ساتھ ہی یہی بات آپ کی شریکِ حیات کو بھی پسند نہ آئے گی۔

Read Comments