پیسے اور ڈالرز سے متعلق چند دلچسپ حقائق

شائع 26 جولائ 2017 04:00pm

پیسے کا وجود تب سے ہے جب سے لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنی شروع کی ہے۔ پہلے سیپیوں پتھروں اور دوسری چھوٹی موٹی اشیاء پیسے کے طور پر استعمال کی جاتی تھیں۔ بالآخر یہ مختلف دھاتوں جیسے کہ سونا، چاندی وغیرہ میں تبدیل ہوگیاا ور وقت کے ساتھ سونا چاندی سکّے اور کاغذ میں تبدیل ہوگئے۔

پیسے کی تاریخ انتہائی اہم تو ہے ہی ، لیکن ہم آج آپ کو بتائیں گے ڈالرز سے متعلق چند دلچسپ حقائق۔

تحقیق کے مطابق پیسے کے متعلق بحث طلاق کا اولین سبب ہے۔

امریکی کاغذی پیسہ، کاغذ نہیں بلکہ کپڑا ہے۔

اگر بل گیٹس روزانہ 10لاکھ ڈالرز خرچ کریں تو انہیں اپنی سب پیسےخرچ کرنے کیلئے 218سال لگیں گے۔

ایک امریکی اپنی 34فیصد سے زائد آمدنی سود کے مد میں خرچ کر دیتا ہے۔

جنوبی کوریا جعلی امریکی کرنسی بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

اگر آپ کے والِٹ میں 10ڈالرز ہیں اور آپ پر کوئی قرض نہیں تو آپ ایک چوتھائی امریکیوں سے امیر ہیں۔

نوے فیصد امریکی ڈالرز پر کوکین کے اثرات موجود ہوتے ہیں۔

امریکی ڈالرز کے کیش کا 66فیصد امریکا کےباہر حکومتوں اور افرادکے پاس ہیں۔

List25بشکریہ

Read Comments