ذہنی دباؤ میں اپنے آپ سے باتیں کرنا مددگارثابت ہوتا ہے: تحقیق
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذہنی دباؤ میں اپنے آپ سے باتیں کرنا مددگارثابت ہوتا ہے۔
امریکا کہ مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسوسی ایٹ پروفیسر جیسن موزر کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو تیسرے فرد کی حیثیت سے مخاطب کرنا، لوگوں کو اپنے متعلق اس ہی طرح سوچنے کی طرف راغب کرتا ہے جیسے وہ دوسروں کے متعلق سوچتے ہیں، اور آپ دماغ میں اس کا ثبوت دیکھ سکتے ہیں۔
محققین نے دو تجربے کیے۔ ایک تجربے میں شرکاء نے غیر جانبدار اور پریشان کن تصاویر دیکھیں اور ان پر بذاتِ خود اور بذاتِ تیسرے فرد کے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ اس وقت ان کی دماغی سرگرمیوں کو ایک آلے کی مدد سے مانیٹر کیاجا رہا تھا۔
محققین کو معلوم ہوا کہ پریشان کن تصاویر، جیسے کہ ایک آدمی اپنے آپ پر بندوق تانے ہوئے ہے، پر ردِ عمل دیتے وقت جب انہوں نے خود کو تیسرے فرد کی حیثیت سے مخاطب کیا تو جزباتی دماغی سرگرمی ایک سیکنڈ کے اندرکم ہوگئی ۔
بشکریہ زی نیوز