برج حمل
جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔صحت کا خیال رکھیں۔
برج ثور
اگر ماحول پر امن رہے تو آپ اپنی سرگرمیو ںکو جاری رکھ سکیں گے۔ تمام نجی امور میں آپ کا مکمل کنٹرول رہے گا۔شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔
برج جوزا
بعض حالات میں دوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ جائیداد کی خرید و فروخت کرتے وقت قانونی تقاضے پورے کر لیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔
برج سرطان
ملازمت پیشہ افراد کو ترقی کے مواقع مل سکیں گے اپنی صحت اور ورز کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ کسی اہم فرد سے آپ کے تعلقات خراب ہو سکیں گے۔
برج اسد
دلی معاملات میں آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنی جذباتی پوزیشن پر قابر رکھنے کی کوشش کریں ورنہ خواہ مخواہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برج سنبلہ
آپ اپنی مستقل مزاجی اور ذہانت سے اپنے مستقبل کو درخشاں کر سکیں گے کسی تنظیم سے متعلقہ افراد اپنی حیثیت کو مستحکم کر سکیں گے۔
برج میزان
دوست احباب سے ملاقات کر سکیں گے ۔ نجی مصروفیات میں اضافہ ہوگا ۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔
برج عقرب
عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔
برج قوس
طبیعت میںبے چینی اور گھٹن کا احساس پایا جائے گا۔ آپ کی جسمانی صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے سے گریز کریں۔
برج جدی
آپ اپنی منزلِ مقصود کوحاصل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ قانونی معاملات توجہ طلب ہونگے آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برج دلو
حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔
برج حوت
قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔