روسی صدر کی دولت دنیا کے امیر ترین انسان سے بھی دو گنا زیادہ؟

شائع 02 اگست 2017 04:17am

حال ہی میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دولت کے معاملے میں دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس کو بھیی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد ایمازون کے اسٹاک پرائز میں مندی کا رجحان ہوا اور بیزوس دوبارہ دوسرے نمبر پر آگئے۔

اس وقت بل گیٹس کی کُل دولت 90 بلین ڈالرز پر مشتمل ہے جبکہ بیزوس 85 بلین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ لیکن دنیا میں ان سے بھی تین گنا امیر شخص موجود ہے جس کی تمام دولت ان دونوں کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ ہے۔

سی این بی سی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کُل سرمایہ 200 بلین ڈالرز پر مشتمل ہے جو انہوں نے مغربی ممالک  میں رکھوایا ہوا ہے۔

ہرمیٹیج کیپیٹل مینیجمنٹ کے سابق سی ای او بل براؤڈر نے اس بات کا انکشاف ایک اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کی دولت ان کے ناپاک کاموں کا نتیجہ ہے، براؤڈر نے پیوٹن پر الزام عائد کیا کہ امریکا میں ان کے 10000 کارندے موجود ہیں جو قتل، تشدد، اغوا برائے تاوان، بھتہ اور جائیداد ہتھیانے جیسے کاموں کے زریعے پیوٹن کیلئے پیسہ کماتے ہیں۔

بشکریہ MSN.COM

Read Comments