کہیں آپ بھی ایسا علاج تو نہیں کررہے؟

شائع 02 اگست 2017 01:08pm

جب آپ کی صحت داؤ پر لگی ہوتی ہے تو آپ کیلئے مختلف اقسام کے علاج کے متعلق درست فیصلہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر جب  آپ سنتے ہیں کہ کوئی قدرتی چیز ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر استعمال کیے جانے پر آپ کے کینسر کا علاج کر سکتی  ہے اور آپ اس چیزکا استعمال کر بھی لیتے ہیں تو ممکن ہے ایسا کرنے پر آپ پہلے سے زیادہ بیمار ہوجائیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق خوبانی کے بیج کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں کینسر کا علاج موجود ہے۔ ایسا نہیں ہے، نہ صرف یہ کہ وہ اس میں مددگار ثابت نہیں ہوتے بلکہ  وہ استعمال کرنے والوں کیلئے زہر آلود بھی ہوسکتے ہیں۔

خوبانی کے بیج کو صحت کیلئے زبردست جزو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہےاور اس میں موجود ایک کیمیکل مرکب کی جانب اشارہ کیا جارہا ہے جس کا نام بی 17،امیگڈالِن یا لائٹرائل ہے۔

بی 17کو باقاعدہ طور پروٹامن تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے لائٹرائل کو کینسر یا کسی اور چیزکے علاج کیلئے جاری نہیں کیا ہے۔

تو پھر خوبانی کے بیج سے کینسر کے اس جعلی علاج کا چرچہ کیسے ہوا؟

رپورٹ کے مطابق جان رچرڈسن،جو لائسنس چھِن جانے سے قبل بطور میڈیکل ڈاکٹر کام کررہے تھے،ان کا یہ ماننا تھا کے نام نہاد بی 17 ٹیومرز پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔

ان کا یہ یقین کبھی ثابت نہیں ہوسکا۔ مزید یہ کہ اس بیج میں موجود کیمیکل مرکب ، اس بیج کے کھائے جانے کے بعد زہریلے مواد سائنائیڈ میں بدل جاتا ہے۔

رچرڈسن اپنا میڈیکل لائسنس چھِنوا چکے ہیں۔ اب ان کے بیٹے جان رچرڈسن جونیئر کینسر کا کہیں بھی تذکرہ کیے بغیرآن لائن خوبانی کے بیج بیچتاہے۔

MSNبشکریہ

Read Comments