یہ 6 بیوٹی مصنوعات کسی کو دینا خطرناک ہوسکتا ہے
بیوٹی پروڈکٹس اگرچہ صارفین کے استعمال کیلئے سہل ہوتی ہیں،لیکن اس بات کو ہمیشہ دھیان میں رکھنا چاہیئےکہ یہ چیزیں نہ کسی سے لے کر استعمال کرنی چاہیئں یا کسی کو استعمال کیلئے دینی چاہیئں کیوں کہ یہ بیکٹیریا کھتی ہیں۔
ہم آپ کو 6ایسی بیوٹی مصنوعات بتانے جارہے ہیں جو آپ کو خود تک ہی محدود رکھنی چاہیئں۔
وہ بیوٹی پروڈکٹس جو جار میں ہوتےہیں
وہ پروڈکٹس جو جار میں ہو تے ہیں انہیں استعمال کرنے کیلئے عموماًآپ اپنی انگلیوں کی مدد لیتے ہیں اسی لئے ایسے پروڈکٹس کو شیئر کرنے اجتناب کرنا چاہیئے۔انسان کے ہاتھ پر بیکٹیریا ہوتے ہیں اور آپ بھی جب اپنے پروڈکٹس استعمال کریں تو پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں پھر یہ لگائیں۔ میک اپ برش میک اپ برش کسی حالت میں شیئر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ میک اپ برش کی وجہ سے بیکٹریا کا تبادلہ ہوتا ہے۔ نہ صرف اِسے شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے بلکہ آپ کو ذاتی استعمال کیلئے بھی اِسے صاف کرتے رہنا چاہیئے۔ لپ اسٹک، لپ بام اور لپ گلوس جب کبھی بھی آپ کو کہیں جانا ہوتا ہے تو آپ جلدی میں آپ اپنی دوست سے لپ اسٹک لے کر استعمال کرلیتی ہیں، لیکن یہ بات جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی ذاتی لپ پروڈکٹس استعمال کریں ۔کیوں کہ ان کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص تک جراثیم کا تبادلہ ہوجاتا ہے۔ مسکارا مسکارا بیکٹیرا کی پناہ گاہ ہوتا ہے جس کے سبب آشوبِ چشم ہوسکتا ہے، لہٰذا اپنا مسکارا کسی کو دینا یا کسی اور کا مسکارا استعمال کرنا محفوظ نہیں۔ ٹوتھ برش ایک دوسرے کا تھ برش استعمال کرنا عام بات نہیں ۔ لیکن بعض اوقات ایسی صورتحال پیش آجاتی ہے جب آپ اپنے کسی جاننے والے کا ٹوتھ برش استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ایسا کرنا ٹھیک نہیں کیوں کہ اس کے سبب آپ کیویٹیز کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پریسڈ فاونڈیشن پریسڈ فاؤنڈیشن بھی ایک ایسا بیوٹی پروڈکٹ ہے جس کے سبب ایک شخص سے دوسرے شخص میں جراثیم کا تبادلہ ہوتا ہے۔ وہ ا سپنج جو ہم استعمال کرتے ہیں اس سے بے شمار بیکٹریا ہوتے ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ بالخصوص تب ، جب اِسے منہ اور آنکھوں کے گرد استعمال کیا جائے۔ miskyraبشکریہ