معمولی سا زخم ٹانگ کٹ جانے کا سبب بن گیا
ایک خاتون اپنی ٹانگ کاٹے جانے پر اسپتال پر مقدمہ کرنے جارہی ہیں۔
سُو رَک کے سیدھے پاؤں کے پنجے میں گزشتہ برس جولائی میں چوٹ لگی اور دوہفتے بعد جب ان کا زخم بہنا شروع ہوا اور تکلیف دہ ہوا تو ان کے جنرل فیزیشن نے انہیں اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔
زخم میں انفیکشن ہوگیا اور 61سالہ خاتون کو تین راتوں کیلئے تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
پھر ان کے زخم میں سپسس(ایک نایاب لیکن زندگی کیلئے خطرناک انفیکشن) ہوگیااور ان کا زخم مزید خراب ہوگیا۔
پورٹس ماؤتھ سے تعلق رکھنے والی سُو رَک دوبارہ فوری طور پر31اگست کو اسپتال میں داخل کرلی گئیں۔
تاہم کچھ گھنٹوں بعد سرجنز نے انہیں بتایا کہ انفیکشن اتنا خراب ہوگیا تھا کہ ان کی سیدھی ٹانگ گٹھنے کےنیچے سے کاٹنی پڑے گی۔
سو رک جو ذیابیطس کی مریضہ ہیں، اب امرجنسی میں ٹانگ کاٹنے جانے پرقانونی چارہ جوئی کرنے والی ہیں جس میں ان کا مؤقف ہوگا کہ ان کی دیکھ بھال میں کوتاہی برتی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا بہت مشکل ہے کہ ایک زخمی پنجہ اتنا خطرناک زخم کیسے بن سکتا ہے۔
Daily mailبشکریہ