حمل(Arise)
آج آپ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے اپنے بہت سے اہم معاملات کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔ جبکہ کسی نئی سرگرمی کا آغاز کرنا آپ کے لئے مالی نقصان کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ آج آپ کی عملی صلاحیتیں متحرک نہ ہوں گی اور نہ ہی مؤثر ثابت ہوں گی۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ صبح سے ہی آپ تذبذب کا شکار ہوں گے جس کے باعث کوئی بھی مستحکم فیصلہ کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوسکے گا اور اسی کی وجہ سے آپ کو کاروباری کامیابیوں کے لئے مزید انتظار بھی کرنا پڑے گا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے اور گھریلو ذمےداریوں کی انجام دہی میں مکمل توجہ مبذول رکھنی ہوگی۔ آج آپ خود کو حد سے زیادہ پریشان کرنے کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دیں اور پرسکون رہیں، آج آپ اپنے فرائض کو پہچان کر ہی انہیں آگے لے جانے کی کوشش کریں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آج اگر آپ نے اپنی غلطی کا احساس نہ کیا اور غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش نہ کی تو آپ کی شراکت داری ٹوٹ بھی سکتی ہے۔ آج شام میں اپنے کسی دوست سے ملاقات کے بعد آپ کا موڈ بحال ہوسکے گا۔
اسد (Leo)
آج اپنے حالات میں پیداہونے والی صورتحال سے بچاؤ کے لئے آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو رکھنا ہوگا۔ آج آپ اپنے شروع کئے گئے کاموں سے بالکل مت ڈریں بلکہ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے معاملات کو نمٹانے کی کوشش کریں اور کام مکمل ہونے کے بعد آرام ضرور کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کو اپنے کسی عزیز کی جانب سے کوئی غیر متوقع یا ناگوار خبر سنائی جاسکتی ہے جس کے باعث آپ کا دل بھی برا ہوسکتا ہے جبکہ آپ پر اس فرد کی مدد کرنا بھی واجب ہوگا۔ آج کسی کاروباری دورے کے امکانات واضح ہوسکتے ہیں لیکن پیسوں کی کمی آڑے آسکتی ہے۔
میزان (Libra)
آپ کے ستاورں کی پوزیشن آج یہ کہتی ہے کہ اپنے امور کی انجام دہی کے دوران آج آپ کو تھکاوٹ کا احساس ہوسکتا ہے جس کا بظاہر انتہائی آسان حل اپنے آپ کو آرام دے کر پرسکون کرنا ہے۔آج آپ کی گفتگو کی صلاحیت نہ تو زیادہ بہتر ہوگی اور نہ ہی آپ اپنی بات کسی کو سمجھا پائیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کا دن احتیاطی تدابیر سے کام لینے کا دن ہوسکتا ہے جس میں سب سے پہلے اپنے قیمتی سامان اور اس کے علاوہ اپنے ضروری کاغذات کی نگہداشت کرنا بہت ضروری ہوگا کیونکہ آج ممکنہ طور پر آپ کا نقصان ہوسکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کو اپنانے میں مشکل پیش آسکتی ہے جبکہ اس طرح کے حالات میں ہلے گلے کی کوئی گنجائش ہی باقی نہ رہے گی۔ اس کے علاوہ آج کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا آپ کے لئے بے حد خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ اپنے کسی ایسے کام کو مکمل کرنے کی کوشش کریں جس کو آپ نے کافی عرصہ قبل شروع کیا تھا۔ اس کے علاوہ آج آپ کسی نئے کاروبار کو بھی شروع کرسکیں گے جس کی کامیابی سے آپ کی ساکھ اور عزت میں بھی بہتری آسکے گی۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ کسی کاروباری سودے میں ہونے والی ناکامی ہوگی اور اسی کی وجہ سے آپ کو غصہ بھی آسکتا ہے۔ تاہم آپ کو محتاط رہنا چاہیئے اور اسے اپنے گھر والوں پر لادنے کی کوشش بالکل بھی نہیں کرنی چاہیئے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے معمولات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ہر بات کا نتیجہ حاصل کرنے کی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آج اگر آپ کو اپنے کسی دوست سے ملنے جانا ہوتو پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ وہ موجود بھی ہے یا نہیں۔