آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 اگست 2017

اپ ڈیٹ 08 اگست 2017 06:39am

حمل(Arise)

آج کا دن آپ کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ بہت سے کاروباری منصوبوں کو حتمی شکل دینے میں کامیاب رہیں گے۔ اس ک علاوہ آپ کو اپنے دوست احباب سے ملاقاتیں کرنے اور طویل المدتی منصوبے بنانے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کو اپنے گھریلو امور کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کا موقع دستیاب آسکتا ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانا آپ کی ہی ہمت و جرات اور حکمت عملی پر منحصر کرتا ہے۔ایک وقت میں ایک سے زیادہ منصوبوں پر کام نہیں کرنا چاہیئے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کو اپنے پیار و محبت کے معاملات نمٹانے میں ستاروں کی مدد اور معاونت حاصل ہوگی جس کی بناء پر آپ کو بہت سے اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔ تاہم آپ کو اپنے مالی حالات کے بارے میں فکر ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقی طور پر آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آج آپ اپنی وجدانی صلاحیتوں کی وجہ سے اپنے حقیقی انداز میں کام کرتے ہوئے اپنے سماجی معاملات میں تبدیلیاں کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکیں گے۔

اسد (Leo)

آج آپ کی فنکارانہ جبلت کی مکمل تسلی ہونے کے علاوہ سماجی تحریک کے مواقع میسر آنے سے آپ کی کامیابی کے امکانات مزید واضح ہوسکیں گے۔ آج آپ کو کسی عملی کام کو انجام دینے جیسے پارٹ ٹائم ملازمت سے معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے یہ بتاتے ہیں کہ آج آپ کو اپنی پیار و محبت سے بھری زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ آپ کئی اہم فیصلے کرنے کی مضبوط حالت میں بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ مستقبل کی بہتری اور آنے والی پریشانیوں کو سمجھنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ اپنی سماجی حیثیت کو بہتر بنانے اور اپنی مالی حالت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا داری کے فوائد حاصل کرنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔ ممکنہ طور پر آج آپ کی کاوشوں کے نتائج فوری طور پر آپ تک پہنچ پائیں گے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ آج آپ اپنی بہترین مزاجی کیفیت میں ہونے کی وجہ سے درپیش نئی صورتحال کی وجہ سے باآسانی ہم آہنگ ہوسکیں گے۔ آج آپ اپنی خاندانی معاملات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ قریبی افراد کی مشکلات حل کرنے میں بھی مدد کرسکیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کی مزاجی کیفیات بہتر ہونے کی وجہ سے آپ دوسروں کی مشکلات سننے کئے علاوہ ان کے حل کے لئے بہترین مشورے بھی دے سکیں گے۔ لیکن آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ آج کوئی ایسا وعدہ نہ کریں جس کو پوری کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہو۔

جدی (Capricorn)

آج آپ اپنے عملی امور کی انجام دہی کے علاوہ اپنے طویل المدتی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے جبکہ مستقبل کے بارے میں آپ کی مثبت سوچیں ہی آپ کی راہ ہموار کرنے کا باعث بن سکیں گی۔آج آپ اپنے بہتر مستقبل کے لئے کچھ نئے منصوبے بناسکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ اپنی مالی دشواریوں کی بناء پر کوئی طویل دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں یا اپنی معمول کی سرگرمیوں میں بھی کسی ششتی یا تو پھر جلد بازی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کی جذباتی کیفیات کبھی منفی تو کبھی مثبت ہوں گی جس کی وجہ سے آپ کو متوازن رہنا مشکل ہوگا۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنی وجدانی کیفیات اور عملی سوجھ بوجھ سے کام لے کر بہترین فیصلے کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آج کسی کاروبار میں شراکت داری کی پیشکش آئے تو انکار کرنے میں جلد بازی مت کریں بلکہ حالات کے مطابق منافع بخش مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

Read Comments