عورتوں کا دماغ مردوں سے زیادہ فعال ہوتا ہے: تحقیق

اپ ڈیٹ 16 اگست 2017 05:26am

ایک تحقیق کے معلوم ہوا کہ خواتین کا دماغ مردوں کے دماغ کے مقابلے میں کہیں زیادہ  سرگرم ہوتا ہے۔

سرگرم دماغ کی سب سے بڑی تصویری تحقیق میں مردوں اور عورتوں کے دماغ کے درمیان فرق دیکھنے کیلئے 46034دماغی تصویر کی تحقیق کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق میں خواتین کا دماغ کے کئی حصے مردوں کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ فعال تھے، بالخصوص پریفرنٹل کارٹیکس، جس  میں یکسوئی اور خواہشات کو قابو کرناشامل ہے اور دماغ کے وہ جزباتی حصے جس میں مزاج اور بے چینی شامل ہیں۔

شرکاء میں 119صحت مند والنٹئرز اور 26683 مختلف نفسیاتی حالت میں مبتلا مریض شامل تھے۔

ان تمام اختلافات کو سمجھنا ضروری ہے کیوں کہ دماغی بیماریاں مردوں اور عورتوں کو مختلف انداز میں اثر کرتی ہیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments